ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا میں امن ، عدم تشدد اور خدمت کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گا اسٹیچو آف پیس

Statue of Peace: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اسٹیچو آف پیس دنیا میں امن ، عدم تشدد اور خدمت کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ پوری دنیا اور انسانیت کو امن اور عدم تشدد کا راستہ دکھایا ہے ۔ یہ وہ پیغام ہے جس کی ترغیب دنیا کو ہندوستان سے ملی ہے ۔ اسی رہنمائی کیلئے دنیا آج ایک مرتبہ پھر ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا میں امن ، عدم تشدد اور خدمت کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گا اسٹیچو آف پیس
وزیر اعظم مودی نے کہا : دنیا میں امن ، عدم تشدد اور خدمت کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گا اسٹیچو آف پیس

وزیر اعظم نریندر موی (PM Narendra Modi) نے جین بھکشو آچاریہ وجے ولبھ سریشور جی مہاراج (Jainacharya Shree Vijay Vallabh Surishwer Ji Maharaj) کی 151 ویں جینتی تقریب کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پالی ضلع میں اسٹیچو آف پیس (Satue of Peace)  کا افتتاح کیا ۔ 151 انچ اونچا یہ مجسمہ وجے ولبھ سادھنا کیندر جیت پورہ میں نصب کیا گیا ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اسٹیچو آف پیس دنیا میں امن ، عدم تشدد اور خدمت کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ پوری دنیا اور انسانیت کو امن اور عدم تشدد کا راستہ دکھایا ہے ۔ یہ وہ پیغام ہے جس کی ترغیب دنیا کو ہندوستان سے ملی ہے ۔ اسی رہنمائی کیلئے دنیا آج ایک مرتبہ پھر ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے ۔




قابل ذکر ہے کہ 151 انچ کا آکٹو میٹل سے بنا یہ مجسمہ زمین سے 27 فٹ اونچا ہے ۔ اس کا وزن 1300 کلو ہے ۔ اس مجسمہ کا نام اسٹیچو آف پیس ہے ۔ پیر کو ساڑھے بارہ بجے وزیر اعظم نے اس کی نقاب کشائی کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 16, 2020 01:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading