உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم مودی کا منی پور اور تریپورہ کا دورہ آج، دونوں ریاستوں کو دیں گے کروڑوں روپیوں کے تحائف

    پی ایم مودی کریں گے منی پور اور تریپورہ کا دورہ۔

    پی ایم مودی کریں گے منی پور اور تریپورہ کا دورہ۔

    ایک اہم پروجیکٹ قومی شاہراہ 37 پر براک ندی پر 75 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا اسٹیل کا ایک پل ہے، جس سے امپھال سے سلچر تک رابطہ بڑھے گا اور مودی اس کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم منی پور کے لوگوں کو تقریباٍ 1,100 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے 2,387 موبائل ٹاور بھی وقف کریں گے، جس سے موبائل رابطوں میں بہتری آئے گی۔

    • Share this:
      امپھال: وزیراعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) آج منگل کو منی پور (Manipur) اور تریپورہ (Tripura) میں کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دینے اور سنگ بنیاد رکھنے کے لئے دونوں ریاستوں کا دورہ کریںگ ے۔ وزیراعظم کے دفتر (Prime Minister Office) نے بتایا تھا کہ پی ایم مودی امپھال میں 4800 کروڑ روپے کے 22 پروجیکٹس کی شروعات کریں گے، جب کہ اگرتلا میں وزیراعظم مہاراجہ بیر وکرم ہوائی اڈے پر نئی انٹیگریٹیڈ ٹرمنل بلڈنگ کا افتتاح انجام دیں اور دو اہم ترقیاتی منصوبوں کی بھی شروعات کریںگے۔

      وہیں منی پور میں مودی 1,850 کروڑ روپے کے 13 پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیںگے اور 2,950 کروڑ روپے کے 9 پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھٰں گے۔ یہ پروجیکٹس سڑک کے بنیادی ڈھانچہ، پینے کے پانی کی سپلائی، صحت، شہری ترقی، ہاؤسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہنر مندی اور فنون و ثقافت کے شعبوں سے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں جاری پروجیکٹوں کی طرح 1,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پانچ قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

      ایک اہم پروجیکٹ قومی شاہراہ 37 پر براک ندی پر 75 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا اسٹیل کا ایک پل ہے، جس سے امپھال سے سلچر تک رابطہ بڑھے گا اور مودی اس کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم منی پور کے لوگوں کو تقریباٍ 1,100 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے 2,387 موبائل ٹاور بھی وقف کریں گے، جس سے موبائل رابطوں میں بہتری آئے گی۔

      پینے کے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے پی ایم مودی
      پی ایم او نے کہا ہے کہ ہر گھر تک صاف پینے کا پانی پہنچانے کی مودی حکومت کے وعدے کے طور پر ریاست میں پینے کے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ ان میں تھوبل کثیر مقاصد کے پروجیکٹ کی 280 کروڑ روپے کی پانی کی ترسیل کا نظام شامل ہے۔ ایک دیگر پروجیکٹ سے تامینگ لونگ ضلع کے 10 علاقوں کے رہائشیوں کو صاف پینے کا پانی ملے گا اور اس کی لاگت 65 کروڑ روپے ہے۔ پی ایم مودی 51 کروڑ روپے کی لاگت سے ’سیناپتی ضلع ہیڈکواٹر پانی سپلائی منصوبہ‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔

      امپھال میں ایک کینسر اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے وزیراعظم
      وزیراعظم نریندر مودی امپھال میں 160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ایک کینسر اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ کیام گئی میں 200 بستروں والے کووڈ اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہندوستانی ہندوستانی شہروں کو زندہ کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، مودی 'امپھال اسمارٹ سٹی مشن' کے تحت کئی پروجیکٹ شروع کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: