ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوشل میڈیا کو "الوداع" کہنے کو لے کر وزیر اعظم مودی نے ختم کیا تذبذب ، اب ٹویٹ کرکے کہی یہ بات

پیر کو وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔

  • Share this:
سوشل میڈیا کو
سوشل میڈیا کو "الوداع" کہنے کو لے کر وزیر اعظم مودی نے ختم کیا تذبذب ، اب ٹویٹ کرکے کہی یہ بات

وزیر اعظم مودی سوشل میڈیا کو فی الحال الوداع نہیں کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ وہ اس عالمی یوم خواتین پر اپنا ٹویٹر اکاونٹ ان خواتین کو سونپ دیں گے ، جن سے وہ ترغیب پائے ہیں ۔


وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس عالمی یوم خواتین پر میں اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ ان خواتین کو سونپ دوں گا ، جن کی زندگی اور کام سے ہمیں ترغیب ملی ہے ۔ یہ لاکھوں کو ترغیب دینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔



خیال رہے کہ پیر کو وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔


وزیر اعظم مودی کے اس ٹویٹ پر چند منٹوں میں 9500 تبصرے اور 27000 سے زیادہ لائکس آگئے تھے ۔ وہیں ٹویٹر پر بھی نو سر ٹرینڈ کرنے لگا تھا ، جس میں لوگ وزیر اعظم سے ایسا نہیں کرنے کی اپیل کررہے تھے ۔
First published: Mar 03, 2020 08:30 PM IST