ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس وبا کے درمیان وزیر اعظم مودی 16 اور 17 جون کو وزرائے اعلی کے ساتھ کریں گے میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزرائے اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیلئے 16 اور 17 جون کو پھر میٹنگ کریں گے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ میٹنگ ہوگی ۔

  • Share this:
کورونا وائرس وبا کے درمیان وزیر اعظم مودی 16 اور 17 جون کو وزرائے اعلی کے ساتھ کریں گے میٹنگ
کورونا وائرس وبا کے درمیان وزیر اعظم مودی 16 اور 17 جون کو وزرائے اعلی کے ساتھ کریں گے میٹنگ

ہندوستان میں کورونا وائرس وبا مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ ہر دن کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزرائے اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیلئے 16 اور 17 جون کو پھر میٹنگ کریں گے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ میٹنگ ہوگی ۔ وزیر اعظم دفتر نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔


وزیر اعظم نریندر مودی 16 جون کی شام تین بجے پنجاب ، آسام ، کیرالہ ، اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، تری پورہ ، ہماچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، گوا ، منی پور ، ناگالینڈ ، لداخ ، پڈوچیری ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، میزورم ، انڈومان اور نکوبار ، دادر نگر حویلی اور دمن دیپ اور سکم و لکشدیپ کے وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے ۔




اس کے بعد وزیر اعظم مودی 17 جون کی شام تین بجے مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی ، گجرات ، راجستھان ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، بہار ، آندھرا پردیش ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ریاستوں میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 29 مئی کو کورونا کے خلاف لاگو لاک ڈاون پر وزیر اعظم مودی اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ اس کے بعد لاک ڈاون میں سلسلہ وار طریقہ سے راحت دینے کیلئے ان لاک کی شروعات کی گئی تھی ۔
First published: Jun 12, 2020 11:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading