உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Assembly Election: پی ایم مودی آج وارانسی کے BJP کارکنوں سے کریں گے بات چیت

    وارانسی میں بی جے پی کارکنوں سے بات کریں گے پی ایم مودی۔

    وارانسی میں بی جے پی کارکنوں سے بات کریں گے پی ایم مودی۔

    گزشتہ کچھ وقت میں پی ایم مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جیسے بی جے پی کے بڑے لیڈر لگاتار یوپی کے دورے کررہے ہیں۔ دونوں لیڈر ریاست میں کئی ریلیوں اور عوامی جلسوں میں شامل ہوئے۔ گزشتہ ہفتے ہی شاہ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے اور ’اپنا دل‘ اور ’نیشاد پارٹی‘ جیسی جماعتوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کے لئے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی تھی۔

    • Share this:
      وارانسی: اُترپردیش اسمبلی الیکشن (UP Assembly Election) کی تیاریوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) منگل کو وارانسی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ خاص بات ہے کہ الیکشن کمیشن (ECI)نے کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے کیسیز کے درمیان ریلی، روڈ شو پر پابندیاں لگادی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ پی ایم کا یہ پروگرام ورچول منعقد ہوگا۔

      پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق، پروگرام کی شروعات 18 جنوری کو صبح 11 بجے ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندیاں لگائے جانے کے بعد کارکنوں کے ساتھ پی ایم مودی کی یہ پہلی بات چیت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بات چیت کے دوران پی ایم مودی کارکنوں کو پارٹی کی جانب سے لاگو کی گئی فلاحی اسکیمات کی جانکاری لوگوں کو دینے کے احکامات دے سکتے ہیں۔

      یوپی میں کیا ہے سیاسی حال
      ریاست میں بی جے پی لگاتار دوسری معیاد کے لئے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔ وہیں، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس جیسے دیگر جماعتیں بھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایس پی نے ریاست میں جینت چودھری کی قیادت والے راشٹریہ لوک دل کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ، کانگریس اور بی ایس پی اکیلے ہی انتخابی میدان میں نظر آئیں گے۔

      گزشتہ کچھ وقت میں پی ایم مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جیسے بی جے پی کے بڑے لیڈر لگاتار یوپی کے دورے کررہے ہیں۔ دونوں لیڈر ریاست میں کئی ریلیوں اور عوامی جلسوں میں شامل ہوئے۔ گزشتہ ہفتے ہی شاہ نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے اور ’اپنا دل‘ اور ’نیشاد پارٹی‘ جیسی جماعتوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کے لئے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی تھی۔ بی جے پی نے پہلے مرحلے کی 58 میں سے 57 اور دوسرے مرحلے کے 55 میں سے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سیٹ سے اتارا ہے۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق، شاہ 23 جنوری سے دوبارہ تشہیری مہم کی شروعات کرسکتے ہیں۔ 403 اسمبلی سیٹوں والے یو پی میں 7 مرحلوں میں الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق، ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: