آج ڈیرہ بیاس آئیں گے پی ایم مودی، پنجاب میں بڑھائی گئی سیکورٹی، کسانوں نے کیا احتجاج کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو
جمعہ کو پنجاب پولیس کے عہدیداروں نے پی ایم کے سفر کو لے کر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظامات چاق و چوبند کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی، ڈیرہ بیاس کے بابا گوریندر سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران ان کے دورے کو لے کر ریاست بھر میں سیکورٹی انتظامات چاق و چوبند کردیے گئے ہیں۔ کسان لیڈروں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ بیاس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔
گزشتہ مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک ہونے پر پنجاب حکومت سوالوں کے گھیرے میں آگئی تھی۔ لہٰذا اس مرتبہ ان کی سیکورٹی میں کسی بھی طرح کی ڈھیل نہیں برتی جارہی ہے۔ ڈیرہ بیاس کے بعد وہ ہماچل پردیش کے سندر نگر اور سولن میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی کی سیکورٹی کا دستہ پہلے ہی جالندھر پہنچ چکا ہے۔ جمعہ کو پنجاب پولیس کے عہدیداروں نے پی ایم کے سفر کو لے کر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظامات چاق و چوبند کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی گورو یادو نے آئی جی بارڈر رینج کو سیکورٹی کے ضمن احکامات جاری کیے ہیں۔
کسان آج وزیراعظم مودی کا جلائیں گے علامتی پُتلا دوسری جانب، کسان لیڈروں نے پی ایم مودی کا پُتلا پھونکنے اور مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے گولڈن گیٹ سمیت کئی مقامات پر پُتلا پھونکنے کی بات جمعہ کو جاری ایک ویڈیو میں کہی ہے۔ کسان لیڈر نے ڈیرا مُکھی سے بھی پی ایم مودی سے نہیں ملنے کی اپیل کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔