ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کو نیک خواہشات دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا : کورونا میں کریں گے پوری مدد

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس اور ممتابنرجی کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مرکزی حکومت بنگال کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور کورونا پر قابو پانے میں ریاست کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2021 12:51 AM IST
  • Share this:
ممتا بنرجی کو نیک خواہشات دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا : کورونا میں کریں گے پوری مدد
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ (PTI Photo)

نئی دہلی : وزیرا عظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مل کر کام کرنے کی پیش کی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران ممتا بنرجی کے خلاف سخت تبصرے کے بعد وزیرا عظم مودی نے کہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس اور ممتابنرجی کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مرکزی حکومت بنگال کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور کورونا پر قابو پانے میں ریاست کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔


خیال رہے کہ ممتا بنرجی کے خلاف سخت تبصرے کرنے کی وجہ سے وزیرا عظم مودی کی تنقید بھی کی جارہی تھی ۔ تاہم انتخابات کے نتائج کے بعد وزیرا عظم نے روایات کے مطابق مبارک باد پیش کی ہے ۔




راج ناتھ نے بھی ممتابنرجی کو مبارک باددی

بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے سب سے پہلے پارٹی کے سابق صدر اورمرکزی حکومت میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مبارک باد پیش کی اور ان کے اگلے دورکے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ انہوں نے ٹویٹر پرلکھا، ’’مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا دیدی کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارک باد۔ ان کے اگلے دورکے لئے میری نیک خواہشات۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی ممتا بنرجی کو مبارکباد

ادھر جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کی شاندار جیت پر ممتا بنرجی کو مبارکباد خلل انداز اور تقسیمی طاقتوں کو مسترد کرنے پر مغربی بنگال کے لوگ شاباشی کے مستحق۔

عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مغربی بنگال میں قابل ذکر جیت پر دیدی ممتا بنرجی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس سے جڑے سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد۔ بی جے پی اور جانبدار الیکشن کمیشن نے آپ کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کی ، لیکن باوجود اس کے آپ جیت گئیں۔ اگلے پانچ سال کے لئے نیک خواہشات ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 12:51 AM IST