ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا : تحفظ آب کے لئے عوامی تحریک شروع کی جانی چاہئے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم وطنوں سے تحفظ آب کے لئے عوامی تحریک شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے روایتی طور طریقوں پر زور دیا جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2019 01:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا : تحفظ آب کے لئے عوامی تحریک شروع کی جانی چاہئے
وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم وطنوں سے تحفظ آب کے لئے عوامی تحریک شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے روایتی طور طریقوں پر زور دیا جانا چاہئے۔ مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے صفائی مہم کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی گئی ویسے ہی تحفظ آب کے لئے بھی عوامی تحریک شروع کی جانی چاہئے۔


انہوں نے کہا’’ ہم سب ساتھ مل کر پانی کے ہر قطرہ کو بچانے کا عزم کریں اور میرا تو یقین ہے کہ پانی ’ایشورکا دیا ہوا پرساد‘ ہے، پانی پارس کا روپ ہے ۔ پہلے کہتے تھے کہ پارس کے چھونے سے لوہا سونا بن جاتا ہے ۔ میں کہتا ہوں پانی پارس ہے اور اس پارس سے نئی زندگی ملتی ہے۔ پانی کی ایک ایک بوند کو بچانے کے لئے ایک بیداری مہم کا آغاز کریں ‘‘۔


مسٹر مودی کے دوسری مرتبہ مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا ’من کی بات‘ پروگرام تھا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی تحریک میں پانی سے منسلک مسائل کے متعلق بتایا جانا چاہئے اور پانی کو بچانے کے طریقوں کی تشہر کی جانی چاہئے ۔ انهوےنے کہا’’میں خاص طور پر مختلف علاقہ جات کی شخصیات سےتحفظ آب کے لئےنئی مہمات کی قیادت کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔


انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا ہو، کھیل کی دنیا ہو ، میڈيا کے ہمارے ساتھی ہوں، سماجی تنظیموں سے وابستہ لوگ ہوں، ثقافتی تنظیموں سے وابستہ لوگ ہوں، بھجن کیرتن کرنے والے لوگ ہوں، ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے اس تحریک کی قیادت کریں ۔ سماج کو بیدار کریں ، سماج کو شامل کریں،سماج کی حمایت حاصل کریں ۔ آپ دیکھئے، اپنی آنکھوں کے سامنے ہم تبدیلی دیکھ پائیں گے ۔
First published: Jun 30, 2019 01:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading