پہلی مرتبہ دیپ اُتسو میں شامل ہوں گے وزیراعظم مودی، مندر کے تعمیراتی کاموں کا لیں گے جائزہ
پہلی مرتبہ دیپ اُتسو میں شامل ہوں گے وزیراعظم مودی، مندر کے تعمیراتی کاموں کا لیں گے جائزہ
رام کتھا پارک میں منعقدہ رام راجیہ ابھیشک تقریب میں وہ شرکت کریں گے۔ یہاں سے پی ایم مودی رام کی پیڑی پر دیپ اتسو کا افتتاح کریں گے، سریو آرتی کر کے آتش بازی بھی دیکھیں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی دیپ اتسو میں شامل ہونے کے لئے 23 اکتوبر کو ایودھیا کا دورہ کررہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق ضلع عہدیدار نتیش کمار نے بدھ دیر رات کو کی ہے۔ اسی کے ساتھ ان خبروں کی بھی تصدیق ہوگئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایم مودی ایودھیا کا جلد دورہ کریں گے۔
وزیراعظم مودی کا یہ دوسرا ایودھیا دورہ ہے۔ اس سے پہلے 5 اگست 2020 کو نریندر مودی نے کورونا دور میں ایودھیا آکر رام مندر تعمیر کے کاموں کا افتتاح کیا تھا۔ 2 سال بعد پی ایم مودی پھر ایودھیا جارہے ہیں اور وہ بھگوان رام کا درشن کرنے کے ساتھ ساتھ رام مندر کے تعمیراتی کاموں میں ہورہی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ یوگی حکومت کی دوسری معیاد کے پہلے دیپ اتسو کے مہمان خصوصی بھی پی ایم مودی ہوں گے۔ وزیراعظم کی آمد کو لے کر انتظامی تیاریاں زوروں پر ہیں تو وہیں شری رام جنم بھومی ٹرسٹ بھی انہیں مندر تعمیر کی پیشرفت سے واقف کروانے کے لئے تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔ ضلع عہدیدار نتیش کمار نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی دیپ اتسو میں 23 اکتوبر کو ایودھیا آرہے ہیں۔ وہ رام للا کے درشن کرکے مندر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے۔ قریب شام 4:30 بجے وہ ایودھیا پہنچیں گے۔
اس کے بعد رام کتھا پارک میں منعقدہ رام راجیہ ابھیشک تقریب میں وہ شرکت کریں گے۔ یہاں سے پی ایم مودی رام کی پیڑی پر دیپ اتسو کا افتتاح کریں گے، سریو آرتی کر کے آتش بازی بھی دیکھیں گے۔ پی ایم مودی کے زبردست ویلکم کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔