پی ایم سی گھوٹالہ : دوسری شادی کیلئے جوائے سے جنید بن گیا بینک کا ایم ڈی ، پونے میں ہیں 9 جائیدادیں

جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تھامس نے اپنی پرسنل اسسٹنٹ سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا تھا ۔ یہی نہیں پرسنل اسسٹنٹ کے نام پر جوائے کے پونے میں 9 فلیٹ بھی ہیں ۔

Oct 14, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 05:55 PM IST
پی ایم سی گھوٹالہ : دوسری شادی کیلئے جوائے سے جنید بن گیا بینک کا ایم ڈی ، پونے میں ہیں 9 جائیدادیں

پی ایم سی گھوٹالہ : دوسری شادی کیلئے جوائے سے جنید بن گیا بینک کا ایم ڈی ، پونے میں ہیں 9 جائیدادیں

پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹیو ( پی ایم سی ) بینک کے معطل ایم ڈی جوائے تھامس کو لے کر بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے جانچ کے دوران جوائے تھامس سے نہ صرف بینک دھوکہ دہی کا سچ قبول کروایا ہے بلکہ اس دوران اس کی ذاتی زندگی سے وابستہ کئی راز بھی سامنے آگئے ہیں ۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تھامس نے اپنی پرسنل اسسٹنٹ سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا تھا ۔ یہی نہیں پرسنل اسسٹنٹ کے نام پر جوائے کے پونے میں 9 فلیٹ بھی ہیں ۔

پی ایم سی بینک میں 4355 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں پولیس نے ایم ڈی جوائے تھامس اور ایچ ڈی آئی ایل کے پروموٹر راکیش وادھون اور ان کے بیٹے سارنگ کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں بینک کے سابق چیئرمین وریام سنگھ کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ اس جعل سازی سے وابستہ ایک ملزم نے بتایا کہ تھامس شادی شدہ تھے اور ان کا کنبہ تھا ، اس کے باوجود انہوں نے پی اے کے ساتھ رشتہ قائم کیا ۔ سال 2005 میں پی اے نے نوکری چھوڑ دی اور کہا کہ وہ شادی کرنے کیلئے دبئی جارہی ہے ۔ پی اے نے یہ بھی کہا کہ وہ شادی کے بعد دبئی میں ہی رہے گی ۔

Loading...

Maharashtra, PMC bank, bank scam, scam, marriage, Islam, Pune

حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ پی اے دبئی نہیں گئی تھی بلکہ پونے منتقل ہوگئی تھی ۔ اس دوران تھامس نے اسلام مذہب قبول کرلیا اور جوائے تھامس سے جنید بن کر زندگی جینے لگا ۔ وہ آئے دن پونے سے ممبئی آیا کرتا تھا ۔ جانچ افسران نے بتایا کہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تھامس کی پی اے نے پونے میں اتنی جائیداد کیسے خریدی ۔ افسران نے بتایا کہ اگر ان جائیداد میں گھوٹالہ کی رقم کا استعمال کیا گیا ہے تو انہیں ضبط کرلیا جائے گا ۔ ان سبھی جائیداد کی کل قیمت چار کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔

Maharashtra, PMC bank, bank scam, scam, marriage, Islam, Pune

پوچھ گچھ میں تھامس نے بتایا کہ اس نے شادی کیلئے اپنا نام جنید رکھ لیا تھا ، لیکن اس نام سے اس کے پاس کوئی بھی دستاویز موجود نہیں ہے ۔ بینک اور اس سے وابستہ ہر دستاویز میں جوائے تھامس ہی نام ہے ۔افسران نے کہا کہ یہ معاملہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے تبدیلی مذہب کا ہے ۔

Loading...