پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ : 3بینک افسران 3مارچ تک پولیس تحویل میں

ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج یہاں پنجاب نیشنل بینک کے 11500کروڑ روپے کے گھوٹالہ میں ملوث تین بینک افسران کو 3 مارچ تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے ۔

Feb 20, 2018 09:46 PM IST | Updated on: Feb 20, 2018 09:46 PM IST
پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ : 3بینک افسران 3مارچ تک پولیس تحویل میں

ممبئی۔ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج یہاں پنجاب نیشنل بینک کے 11500کروڑ روپے کے گھوٹالہ میں ملوث تین بینک افسران کو 3 مارچ تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان کے نام بچوتیواری(چیف منیجر) ،یشونت جوشی اسکیل ٹو منیجراور پرفل ساونت اسکیل ون افسربتائے گئے ہیں۔انہیں تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیاہے۔

گزشتہ سنیچر سی بی آئی نے ان تینوں کو دوسبکدوش افسران ڈی جی ایم گوکل ناتھ شیٹی اور منوج کھرات کے ساتھ گرفتار کیا تھا ،ہیمنت بھٹ کے ساتھ ساتھ پکڑے گئے ہیں جوکہ نیرومودی گروپ کا قانونی دستخط کنندہ ہے۔

Loading...

انہیں 3مارچ تک پولیس کے سپرد کردیا ہے ۔سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور افسران نے بڑی تعداد میں دستاویزات اور املاک ضبط کی ہے۔

Loading...