پی این بی گھوٹالہ : بینک کے سابق ڈپٹی منیجر سمیت تین افسران کو سی بی آئی نے کیا گرفتار ، دو دیگر اہلکار معطل

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی نے بینک کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی ( ریٹائرڈ ) کو دو دیگر افسروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔

Feb 17, 2018 01:45 PM IST | Updated on: Feb 17, 2018 01:45 PM IST
پی این بی گھوٹالہ : بینک کے سابق ڈپٹی منیجر سمیت تین افسران کو سی بی آئی نے کیا گرفتار ، دو دیگر اہلکار معطل

پنجاب نیشنل بینک کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی۔ فائل فوٹو

ممبئی : پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی نے بینک کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی ( ریٹائرڈ ) کو دو دیگر افسروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ انہیں کل ممبئی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شیٹی کے علاوہ پی این بی کے سنگل ونڈو آپریٹر منوج کھرات اور نیرو مودی گروپ کے اتھرائزڈ سگنیٹری ہیمنٹ بھٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گوکل ناتھ شیٹی کی گرفتاری کیلئے سی بی آئی جمعہ کو بھی ملاڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دبش دی تھی ، لیکن وہ موجود تھے ۔

بھرت پور میں دو بینک اہلکار معطل

ملک کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالہ کی آن بھرت پور تک پہنچ گئی ہے ۔ اس معاملہ میں پی این بی کی کارروائی میں بھرت پور کے دو بینک ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے ۔ پی این بی کی برانچ لکشمن مندر کے چیف منیجر آر کے جین اور سرکل دفتر میں اسکیل چار کے افسر پی سی سینی کو معطل کیا گیا ہے ۔ جی ایس ایم ایچ آر ڈی نے ڈویزنل ہیڈ سنجیو سنگلا کو اس بابت حکم بھیجا تھا۔

Loading...

Loading...