ممبرا : ممبرا کے معروف شاعر عرفان جعفری کی ایک حمد سال رواں مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے اردو میڈیم کے نصاب میں شامل کی گئی ہے ۔اس حمد کے شاعر عرفان جعفری معروف شاعر مرحوم قیصر الجعفری ے صاحبزادے ہیں ۔ ان کی حمد ریاست کےتعلیمی نصاب میں شامل کئے جانے سے شہر کے اردو حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔
عرفان جعفری نے اسے خوش نصیبی قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کی شان میں لکھی گئی ان کی حمد قوم کے نونہالان تک پہنچ گئی ، اس سے بڑا اعزاز کیا ہوگا ۔ اس حمد کو اردو میڈیم کے علاوہ انگلش میڈیم کے ان اسکولوں میں بھی پڑھایا جائے گا ، جہاں انگلش کے علاوہ اردو کا بھی نصاب ہوتا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔