شاعر منور رانا کی بگڑی طبیعت، وینٹی لیٹر پر کئے گئے شفٹ، اگلے 72 گھنٹے بیحد اہم بیٹی بولی: پاپا کیلئے دعا کریں

Munawwar Rana Health Upate: شاعر منور رانا کو  آئی سی یو میں شفٹ کر کے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ان کی بیٹی سمیہ رانا نے بدھ کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس بارے میں معلومات دی۔ سمیہ رانا نے لکھا، "براہ کرم میرے پاپا کے لیے دعا کریں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    Munawwar Rana Health Upate: شاعر منور رانا کی طبیعت ناساز ہے۔ انہیں لکھنؤ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ منور رانا کو اپولو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ان کی بیٹی سمیہ رانا نے دیر رات تین بجے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد منور رانا کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں چل رہی ہے جس کے چلتے انہیں لکھنؤ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سمیہ رانا نے لکھا، "براہ کرم میرے پاپا کے لیے دعا کریں۔ منور رانا جو کہ آئی سی یو میں مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ پاپا کے لیے دعا کریں..."

    یہ بھی پڑھئے : قتل کا سنسنی خیز ایک اور واقعہ، چاقو سے خاتون پارٹنر کا قتل، کٹر مشین سے لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھا

    منور رانا کی بیٹی اور ایس پی رہنما سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت گزشتہ دو تین دنوں سے خراب ہے اور انہیں ڈائیلاسز کے دوران پیٹ میں درد ہوا، جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں اسپتال میں بھرتی کر لیا۔ سی ٹی اسکین میں معلوم ہوا کہ ان کے بلیڈر میں کچھ دقت ہے جس کی وجہ سے ان کی سرجری کی گئی۔ ان کی صحت بہتر نہ ہوئی تو وہ وینٹی لیٹر سپورٹ سسٹم پر چلے گئے۔ حالانکہ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور انفیکشن کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹروں نے رانا کے لیے اگلے 72 گھنٹے انتہائی نازک بتائے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: