دہلی کی ہوا ہوئی اور زہریلی، ڈیزل گاڑی چلانے اور ٹرکوں کی انٹری پر پابندی، نوئیڈا میں آٹھویں تک کے اسکول رہیں گے بند
دہلی کی ہوا ہوئی اور زہریلی، ڈیزل گاڑی چلانے اور ٹرکوں کی انٹری پر پابندی، نوئیڈا میں آٹھویں تک اسکول رہیں گے بند ۔ تصویر : ANI
دہلی اور آس پاس کے این سی آر اضلاع میں ڈیزل سے چلنے والی چار پہیہ ہلکی موٹر گاڑیوں ( ایل ایم وی ) کے چلنے اور قومی دارالحکومت میں ٹرکوں کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وہیں گوتم بدھ نگر میں جماعت ایک سے جماعت آٹھ تک کے سبھی اسکولوں میں آٹھ نومبر تک آن لائن کلاسیز چلانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 'انتہائی سنگین' کٹیگری میں پہنچنے کے قریب ہے، ایسے میں حالات کو دیکھتے ہوئے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی کیو ایم) نے جمعرات کو دہلی اور آس پاس کے این سی آر اضلاع میں ڈیزل سے چلنے والی چار پہیہ ہلکی موٹر گاڑیوں ( ایل ایم وی ) کے چلنے اور قومی دارالحکومت میں ٹرکوں کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کی ہدایت دی ہے ۔ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے آخری مرحلہ کے تحت انسداد آلودگی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔
سی کیو ایم کے ذریعہ جاری ایک حکم کے مطابق بی ایس ۔ 6 معیار والی گاڑیوں اور ضروری و ایمرجنسی سروسز میں استعمال ہورہی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سرکار تعلیمی اداروں کو بند کرنے ، غیر ہنگامی تجارتی سرگرمیوں اور ایون ۔ آڈ فارمولہ کی بنیاد پر گاڑیوں کے چلنے کو لے کر فیصلہ کرسکتی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں گھر سے کام کرنے کی اجازت پر فیصلہ لے سکتی ہیں ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ضروری / ایمرجنسی سروسز کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں اور بی ایس 6 گاڑیوں کو چھوڑ کر قومی راجدھانی خطہ دہلی اور دہلی کی سرحد سے متصل این سی آر کے اضلاع میں چار پہیہ ڈیزل ایل ایم وی کے چلنے پر پابندی ہوگی ۔
ادھر دہلی این سی آر میں ایئر پولیوشن کی سنگینی کے پیش نظر گوتم بدھ نگر میں جماعت ایک سے جماعت آٹھ تک کے سبھی اسکولوں میں آٹھ نومبر تک آن لائن کلاسیز چلانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے اگلے حکم تک اسکولوں میں سبھی آوٹ ڈور ایکٹیویٹی پر بھی روک لگادی ہے ۔ اس کے علاوہ حکم دیا گیا ہے کہ وہیں ضرورت ہونے پر نویں سے بارہویں تک کی کلاس بھی آن لائن چلائی جاسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔