ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں وکشمیر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف پولیس کی سخت کارروائی، سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں ضبط

وسطی ضلع بڈگام کےماگام، بیروہ اورنارہ بل میں جموں وکشمیر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹو ں کے اندر 100 سے زیادہ گاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنےکی پاداش میں ضبط کیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف پولیس کی سخت کارروائی، سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں ضبط
جموں وکشمیر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف پولیس کی سخت کارروائی

بڈگام: جموں وکشمیر میں یونین ٹیریٹری انتظامیہ نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئےلوگوں کی نقل وحرکت  پر مزید سخت پابندی کرتے ہوئے شبانہ نقل و حرکت پر بھی مکمل طور پر پابند عائدکردی۔ اسی حکم نامےکے تحت وسطی ضلع بڈگام کےماگام، بیروہ اورنارہ بل میں جموں وکشمیر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹو ں کے اندر 100 سے زیادہ گاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنےکی پاداش میں ضبط کیا۔


ایس ڈی پی او ماگام شوکت احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او ماگام فردوس احمد، ایس ایچ او بیروہ اطہر احمد اور نارہ بل پولیس چوکی کے افسر سجاد احمد کی نگرانی میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے گزشتہ 24  گھنٹوں کے اندر وسطی ضلع بڈگام کے ماگام، بیروہ اور نارہ بل کےحدود میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 100 سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ یہ گاڑیاں ماگام، نارہ بل اور بیروہ پولیس تھانوں میں بند ہیں۔ ایس ڈی پی ماگام شوکت احمد نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ جب سے انتظامیہ نے رات کا کرفیو لاگوکرنےکا حکم نامہ جاری کیا، تب سے انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کو خلاف ورزی کی پاداش میں ضبط کیا۔ ان میں ٹپرکی گاڑیاں بھی شامل ہیں، جو غیرقانونی طور پر مختلف ندی نالوں سے باجری اور ریت نکالنے کا کام انجام دیتے تھے۔


پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئےجگہ جگہ پولیس لاوڈ اسپیکرکے ذریعہ سےلوگوں کو اپنےگھروں کے اندر رہنےکی تلقین کررہے ہیں۔ وہی بڈگام کے ماگام میں ایک ایسا منظر بھی دیکھنےکو ملا کہ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار لوگوں کے سامنے بھیڑکم کرنےکےلئے   ہاتھ جوڑتےنظر آئے۔ قابل ذکر ہےکہ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تمام علاقوں میں شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک لوگوں کی نقل وحرکت ممنوعہ قرار دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے اجازت نامہ کے بغیر کسی بھی طرح کی نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔تاہم نقل وحرکت کےلئے اجازت نامہ رکھنے والے اور میڈیکل ایمرجنسی پابندی سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں۔

First published: May 05, 2020 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading