آسام میں میاں میوزیم سیل کر کے پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا، دہشت گردوں سے لنک کی ہوگی جانچ
آسام میں میاں میوزیم سیل کر کے پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا، دہشت گردوں سے لنک کی ہوگی جانچ
آسام پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد سے دہشت گرد تنظیموں انصار اللہ بنگلہ ٹیم اور ہندوستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں کے ساتھ ان کے روابط کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
آسام کے گولپارہ ضلع میں قائم میاں میوزیم کو سیل کر کے آسام میا کونسل کے صدر مہر علی سمتی دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی جانب سے اس کی فنڈنگ پر سوال اٹھانے کے بعد اس میوزیم کو سیل کیا گیا ہے۔ علی سمیت عبدالباطن کو لکھیپور سے گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کے لیے گولپارہ صدر پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔
دہشت گردوں سے لنک کو لے کر جانچ کرے گی پولیس ریاست کے اسپیشل پولیس ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے کہا کہ گولپارہ کے مہر علی اور ڈھوبری کے عبدالباطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے اس کی فنڈنگ کو لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ان پر انصراللہ بانگلہ ٹیم (اے بی ٹی) سے تعلق رکھنے کے الزام ہیں۔ پولیس کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق حراست میں لیے گئے لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی ) کی دفعہ 120بی، 121،121اے، اور غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) کی دفعہ 10 اور 13 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس ڈی آئی جی نے ٹوئٹ کر کے دی جانکاری آسام پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد سے دہشت گرد تنظیموں انصار اللہ بنگلہ ٹیم اور ہندوستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں کے ساتھ ان کے روابط کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ گولپاڑہ کے مظہر علی اور دھوبری کے مسٹر عبدالباطن کے خلاف گھوگراپار پولیس اسٹیشن کیس نمبر 163/22، U/S-120(B)/121/121(A)/122 IPC، R ، 10/13 UA(p) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ AQIS/ABT کے ساتھ ان کی وابستگی کے بارے میں مزید تفتیش اور انکوائری کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔