ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: گریٹر نوئیڈا میں اسپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 7 کال گرل سمیت 18 گرفتار

پولیس (Police) نے گریٹر نوئیڈا (Greater Noida) میں اسپا سینٹر (Spa Center) کی آر میں چل رہے جسم فروشی کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: گریٹر نوئیڈا میں اسپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 7 کال گرل سمیت 18 گرفتار
بڑی خبر: گریٹر نوئیڈا میں اسپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 7 کال گرل سمیت 18 گرفتار

نوئیڈا: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے گریٹر نوئیڈا (Greater Noida) میں اسپا سینٹر (Spa Center) کی آر میں چل رہے جسم فروشی کا تھانہ بیٹا -2 پولیس نے پیر کو پردہ فاش کیا اور 18 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر برج نندن رائے کی قیادت میں پولیس نے پیر شام کو متعلقہ اسپا سینٹر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 11 مردوں اور سات خواتین کو گرفتار کرلیا۔


گریٹر نوئیڈا کے جگت فارم واقع چل رہا تھا کاروبار


پولیس ڈپٹی کمشنر پولیس (زون III) راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ جگت فارم واقع ایک اسپا سینٹر میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم بنائی گئی اور پیر کی شام اسپا سینٹر پر چھاپہ مارا گیا۔ راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ موقع سے پولیس نے 11 مردوں (گراہک) اور 7 خواتین (کال گرل) کو گرفتار کیا ہے۔


گراہکوں سے ہوتی تھی اتنی وصولی

اس معاملے میں پولیس ڈپٹی کمشنر (زون III) راجیش کمار سنگھ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے،  ’پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ لڑکیاں فی گراہک 5000 سے 6000 روپئے وصول کرتی تھیں۔ ان کے پاس سے 18 موبائل، لیپ ٹاپ، 114019 روپئے، 2 ڈی وی آر (DVR)، رجسٹرار اور گراہک فارم کے علاوہ جواہرات اور دیگر قابل اعتراض سامان برآمد کیا گیا ہے۔

جانچ میں مصروف پولیس

پولیس افسر نے کہا کہ فون اور لیپ ٹاپ میں گراہکوں کا ڈاٹا منسلک ہے اور جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ متعلقہ اسپا سینٹر میں کچھ سفید پوش لوگ بھی گراہک کے طور پر آتے تھے۔ پولیس ان سبھی لوگوں کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کی گرفتاری ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 08, 2020 03:46 PM IST