உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خطرے میں دہلی! دہلانے کے لئے بنایا تھا آئی ای ڈی، اب کمشنر نے کہا- دہشت گرد دھماکوں کی رچ رہے سازش

    خطرے میں دہلی! دہلانے کے لئے بنایا تھا آئی ای ڈی

    خطرے میں دہلی! دہلانے کے لئے بنایا تھا آئی ای ڈی

    Delhi IED Update: میڈیا سے بات چیت میں پولیس کمشنر راکیش استھانا (Rakesh Asthana) نے کہا کہ غازی پور میں 17 جنوری کو ایک آئی ای ڈی ملا تھا اور جمعرات کو اولڈ سیما پوری میں بھی ایسا ہی آئی ای ڈی ملا، جسے برباد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جانچ کے مطابق، عوامی مقامات پر دھماکہ کرنے کے ارادے سے یہ آئی ای ڈی بنائے گئے۔ مقامی تعاون کے بغیر ایسی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا (Rakesh Asthana) نے کہا کہ جمعرات کو سیما پوری کے ایک گھر سے اور گزشتہ ماہ غازی پور بازار سے ملے آئی ای ڈی (IED) شہر کے عوامی مقامات (Public Place in Delhi) پر دھماکے کرنے کے ارادے سے بنائے گئے تھے۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ ایسی سرگرمیاں مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

      دہلی پولیس کے افسران نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے اولڈ سیما پوری علاقے میں ایک بیگ میں آئی ای ڈی ملنے کے ایک دن بعد پولیس نے وہاں سیکورٹی بڑھا دی اور اضافی ملازمین کو تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2.5 سے لے کر تین کلو گرام وزنی ‘امپرو وائسڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس‘ (آئی ای ڈی)، بعد میں برباد کردیا گیا، جبکہ پولیس مکان کے مالک اور ایک پراپرٹی ڈیلر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

      پہلے 17 جنوری کو آئی ای ڈی ملا، ایسا ہی آئی ای ڈی اولڈ سیماپوری میں ملا

      میڈیا سے بات چیت میں پولیس کمشنر راکیش استھانا نے کہا کہ غازی پور میں 17 جنوری کو ایک آئی ای ڈی ملا تھا اور جمعرات کو اولڈ سیما پوری میں بھی ایسا ہی آئی ای ڈی ملا، جسے برباد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جانچ کے مطابق، عوامی مقامات پر دھماکہ کرنے کے ارادے سے یہ آئی ای ڈی بنائے گئے۔ مقامی تعاون کے بغیر ایسی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی برانچ اور دیگر ٹیم معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ہم دہلی میں ایسے کسی بھی حادثہ کو روکنے اور کسی بھی مقامی اور غیر ملکی نیٹ ورک کا خلاصہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کوئی دیگر جانکاری دینے سے انکار کردیا۔

      دہلی کے اولڈ سیما پوری میں آئی ای ڈی ملنے کو لے کر دہلی پولیس کمشنر نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
      دہلی کے اولڈ سیما پوری میں آئی ای ڈی ملنے کو لے کر دہلی پولیس کمشنر نے بڑا انکشاف کیا ہے۔


      آس پاس کے 400 لوگوں کو نکالا گیا باہر

      دہلی پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’مشکوک‘ بیگ ملنے کے بعد آس پاس کی عمارتوں سے تقریباً 400 لوگوں کو باہر نکالا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ہم نے اسپیڈ بریکر لگا دیئے ہیں اور مکان کو سیل کردیا ہے۔ کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے یوم جمہوریہ کے پیش نظر حفاظتی اقدام کے طور پر علاقے میں کرایہ داروں کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔ مقامی پولیس بھی تفتیش کر رہی ہے۔"

      اسپیشل سیل سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہا ہے

      خصوصی شاخ کی ایک ٹیم نے جس عمارت کے پاس مشتبہ بیگ ملا تھا، وہاں متصل سبھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر بھی حاصل کی ہے۔ فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے۔ مکان مالک عاصم کی ماں نے الزام لگایا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اس کی بیوی نے کہا کہ جس منزل سے دھماکہ خیز مواد ملے ہیں، وہ انہوں نے کچھ ماہ پہلے دو لوگوں کو کرائے پر دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: