உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بینک اے ٹی ایم توڑ کر 9 چوریاں کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بینک اے ٹی ایم توڑ کر 9 چوریاں کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نےگرفتارکیا

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بینک اے ٹی ایم توڑ کر 9 چوریاں کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نےگرفتارکیا

    مہاراشٹر کے پونے سے متصل پمپری چنچواڑ پولیس نے دو بد معاشوں کو چوری کے لئے ریکی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، جس میں پولیس کی پوچھ گچھ میں ایک بڑی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا ہے کہ یوٹیوب پر اے ٹی ایم مشین کھولنے کا طریقہ سیکھ کر اس نے اے ٹی ایم کو چرانے کا کام کیا ہے، جس کا اس نے اعتراف کرلیا ہے۔

    • Share this:
    پونے: چور پیسے کمانے کے لئے کیا کچھ ترکیبیں آزمائیں گے، کچھ نہیں کہا جاسکتا اور یہ ترکیب کیسے سیکھیں گے یہ بھی نہیں بتایا جا سکتا۔ ایک طرف لوگ ان دنوں کورونا کی وجہ سے گھر بیٹھے ہیں تاکہ آن لائن تعلیم کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کریں۔ اپنی پڑھائی شروع رکھ کر خود کو پیچھے نہ رہنے کا ارادہ رکھنے والے، ایک مثال ہیں دو مثالیں ایسی ہیں، جو اپنے آپ کو پیچھے نہ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، پھر ایک اور مثال اس طرح دیکھی جاتی ہے کہ آن لائن کا الگ کام کےلئے استعمال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    پونے سے متصل پمپری چنچواڑ پولیس نے دو بد معاشوں کو چوری کے لئے ریکی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، جس میں پولیس کی پوچھ گچھ میں ایک بڑی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا ہے کہ یوٹیوب پر اے ٹی ایم مشین کھولنے کا طریقہ سیکھ کر اس نے اے ٹی ایم کو چرانے کا کام کیا ہے، جس کا اس نے اعتراف کرلیا ہے۔ اس بدمعاش نے اے ٹی ایم  کو کیسے کھولا جا سکتا ہے اس کی معلومات حاصل کی اور اس کے بعد اس نے شہر میں اے ٹی ایم توڑنے کا جرم کیا۔ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ چوروں نے شہر سے باہر یا کہیں اور ایسا کوئی جرم کیا ہے۔

    ڈیجیٹل کا فائدہ اٹھا کر لوگ بہتر طریقہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کا کام آسان بن سکے، اگر کوئی اسے غلط طریقے سے استعمال کرتا ہے تو یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اگر مجرم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کرنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں تو یہ ایک سنگین جرم ہے جو منظر عام پر آیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: