ممبئی: ریاستی سرکار، ممبئی پولیس اور ادھو ٹھاکرے پر سنگین الزامات عائد کرکے بے پناہ تنقید کرنے والی اداکارہ کنگنا رانوت کےخلاف ڈرگس کیس میں ممبئی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد اب ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں شواہد جمع کرکے کنگنا رانوت کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے مشورہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرگس معاملات میں بہتر کیس تیار کرنے والے افسران سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ اطلاع یہاں ممبئی پولیس کے اعلی ذرائع نے دی ہے۔ ممبئی کا موازانہ پاک مقبوضہ کشمیر سے کرنے والی اداکارہ کنگنا رانوت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ممبئی پولیس نے اس سلسلے میں اخبار کے تراشے اور دیگر شواہد بھی جمع کئے ہیں، اس کے علاوہ ممبئی پولیس اس کے سابق عاشق اور شیکھر سمن کے فرزند فلم اداکار ادھیان سمن سے بھی باز پرس کرکے انہیں شکایت کنندہ بھی بنا سکتی ہے۔
مہاراشٹر سرکار نے کنگنا رانوت کےخلاف ڈرگس معاملہ میں جانچ کیلئے انکوائری کے احکامات جاری کئے، اس کا باقاعدہ سرکلر اورحکم نامہ بھی پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ انل دیشمکھ نےکہا کہ ایک صحافی کو ملاقات کے دوران ادھیان سمن یہ کنگنا رانوت کے ڈرگس کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اسے بھی ڈرگس لینے پر مجبور کرتی ہے، ایسے میں اس کی جانچ ممبئی پولیس کو دی گئی ہے۔ کنگنا رانوت کا شیو سینا پرحملہ شدید فلم اداکار ڈرگس کیس میں کارروائی کے احکامات سے تلملا اٹھی ہے اور اس نے اپنے ٹوئٹر پر شیو سینا پر اقتدارکیلئے سونیا گاندھی کے گود میں بیٹھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہاراشٹر سرکار نے کنگنا رانوت کےخلاف ڈرگس معاملہ میں جانچ کیلئے انکوائری کے احکامات جاری کئے، اس کا باقاعدہ سرکلر اورحکم نامہ بھی پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں اس میں کہا ہے کہ وہ بال ٹھاکرے کا احترام کرتی ہے، لیکن اقتدار کیلئے نظریات کا ہی سمجھوتہ کرلیا گیا ہے جبکہ کنگنا رانوت کے ان الزامات اور ٹوئٹرکو شیوسینا کوئی اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ دوسری جانب ممبئی ہائیکورٹ میں بی ایم سی نے کنگناکے دفتر پر انہدامی کارروائی کو حق بجانب قرار دیا ہے جبکہ 22ستمبر تک ہائیکورٹ نے اس پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔ کنگنا رناوت نے بی ایم سی کی انہدامی کارروائی پر بی ایم سی کو غنڈہ دستہ قرار دیا تھا جبکہ بی ایم سی نے اس سلسلے میں کورٹ میں مضبوط پیروی کیلئے وکلا کے پینل سے بھی صلاح و مشورہ لی ہے بی ایم سی کا محکمہ قانون بھی اس سلسلے میں سر گرم ہوگیا ہے۔ کنگنا رناوت سے متعلق پولیس نے ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالنی شروع کردی ہے جس میں کنگنا کے ڈرگس ڈیلروں یا کسی فلم اسٹار کے معرفت ڈرگس کے استعمال کے ثبوت ملتے ہوں کیونکہ ماضی میں اگر کوئی ڈرگس کا استعمال کرتا ہے تو اس کا خون سے ڈرگس کے استعمال کو ثابت کرنا پولیس کیلئے مشکل امر بن گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔