آدھی رات کو ہوٹل میں پولیس نے مارا چھاپہ ، کچھ اس حالت میں ملے چھ لڑکے اور لڑکیاں

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر مشتبہ حالت میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

Oct 16, 2019 08:04 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 08:10 PM IST
آدھی رات کو ہوٹل میں پولیس نے مارا چھاپہ ، کچھ اس حالت میں ملے چھ لڑکے اور لڑکیاں

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر مشتبہ حالت میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی باشندوں نے پولیس سے مشتبہ سرگرمیوں کی شکایت کی تھی ۔ مسلسل شکایت ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں دبش دی ۔

پولیس کارروائی کے دوران ہوٹل کے کمرے سے پولیس نے چھ لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ رائے پور کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی یہ سبھی آئے ہوئے تھے ۔ فی الحال کھمترائی پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ مختلف دفعات کے تحت ان افراد کے خلاف کارروائی کی پولیس نے بات کہی ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کھمترائی علاقہ کے شری جی ہوٹل کو لے کر مقامی لوگ مسلسل شکایت کررہے تھے ۔ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ہوٹل میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور یہاں مشکوک کام ہورہے ہیں ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے منگل دیر رات ہوٹل میں دبش دی ۔ یہاں سے پولیس نے چھ لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا ۔

Loading...