چھتیس گڑھ ( Chhattisgarh ) کے مہاسمند ( Mahasamund ) ضلع کے تمگاوں میں پولیس کو سیکس ریکیٹ ( Sex Racket ) چلنے کی شکایت ملی تھی ، جس کے بعد پولیس نے تمگاوں تھانہ حلقہ کے بنگلا پارہ سے پانچ خواتین کو گرفتار کیا ہے ۔ پانچ خواتین میں ایک مہاسمند ، تین رائے پور اور ایک کولکاتہ کی رہنے والی بتائی جارہی ہیں ۔ حالانکہ پولیس کو وہاں سے سیکس ریکیٹ سے وابستہ کوئی ثبوت نہیں ملا ، لیکن شکایت کی بنیاد پر دفعہ 151 کے تحت انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔
مہاسمند پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمگاوں تھانہ حلقہ کے باشندے گزشتہ دو دنوں سے سیکس ریکیٹ کی شکایت کررہے تھے ، جس کے بعد بدھ کو پولیس نے چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی ۔ جیل بھیجی گئیں پانچوں خواتین اس سے پہلے بھی جسم فروشی کے دھندہ میں گرفتار ہوچکی ہیں ۔ چھاپہ ماری کے دوران صرف پانچ خواتین ہی پکڑی گئیں ۔ لہذا پولیس نے 151 کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی کی ۔
پہلے بھی ہوچکی ہے شکایتبتایا جارہا ہے کہ مہاسمند کے تمگاوں تھانہ حلقہ کا یہ علاقہ سالوں سے اس طرح کے غلط کاموں کیلئے جانا جاتا ہے ۔ کئی مرتبہ اس کو لے کر شکایتیں بھی جاچکی ہیں ۔ شکایتوں کے باوجود اس پر پوری طرح سے لگام نہیں لگایا جاسکا ہے ۔ تمگاوں تھانہ انچارج پردیپ منج نے بتایا کہ مہاسمند اور تمگاوں میں پیٹا ایکٹ نافذ ہے ، جس کے تحت ابھی تک 28 افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے ۔ شکایت پر مستقبل میں بھی کارروائی جاری رہے گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔