உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنت نریندر گری کی موت خودکشی یا قتل؟ پولیس کو ملا ایک ویڈیو، کھل سکتے ہیں کئی راز

    مہنت نریندر گری کی موت خودکشی یا قتل؟ پولیس کو ملا ایک ویڈیو، کھل سکتے ہیں کئی راز

    مہنت نریندر گری کی موت خودکشی یا قتل؟ پولیس کو ملا ایک ویڈیو، کھل سکتے ہیں کئی راز

    Mahant Narendra Giri Death: اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری (Mahant Narendra Giri) کی پیر کو مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ پریاگ راج کے باگھنبری مٹھ میں ان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ملی ہے۔ مہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں پولیس کو موبائل کی کال ڈیٹیل رپورٹ (سی ڈی آر) سے اہم سراغ ملے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پریاگ راج: اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری (Mahant Narendra Giri) کی پیر کو مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ پریاگ راج کے باگھنبری مٹھ میں ان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ملی ہے۔ مہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں پولیس کو موبائل کی کال ڈیٹیل رپورٹ (سی ڈی آر) سے اہم سراغ ملے ہیں۔ مہنت نریندر گری کی موت سے پہلے 6 سے 10 گھنٹے کے درمیان جن جن لوگوں سے بات ہوئی ہے، ان سبھی کے نمبر نکال کر پولیس ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس کو ویڈیو بھی ہاتھ لگا ہے، جس کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔

      مہنت نریندر گری کی موت کو ان کے شاگر آنند گری سے چل رہے تنازعہ سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نریندر گری نے اپنے خودکشی نوٹ میں آنند گری کی طرف ذہنی طور پر استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس درمیان، اتراکھنڈ پولیس نے مہنت نریندر گری کے شاگرد آنند گری کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

      شاگرد آنند گری نے کہا- کروڑوں کا ہے کھیل

      دوسری جانب حراست میں لئے جانے کے بعد آنند گری نے کہا ہے کہ گروجی کبھی خودکشی نہیں کرسکتے، ان کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خود اس میں مشتبہ ہیں۔ آئی جی مسلسل نریندر گری کے رابطے میں رہتے تھے۔ آنند گری کا الزام ہے کہ مٹھ اور مندر کا پیسہ غبن کرنے والوں نے مہنت جی کا قتل کیا ہے۔ اس سازش میں مٹھ کے کئی بڑے نام شامل ہوسکتے ہیں۔ کروڑوں کا کھیل ہے۔ واضح رہے کہ مہنت نریندر گری کے پاس سے ملے خود کشی نوٹ میں آنند گری، آدھا تیواری اور سندیپ تیواری پر ذہنی طور پر استحصال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

      آج دوپہر 2 بجے ہوگا پوسٹ مارٹم

      یوپی پولیس اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ مہنت نریندر گری کی خودکشی کی اطلاع ان کے شاگرد ببلو نے فون پر پولیس کو دی۔ اس کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو ان کی لاش کو اتارا جاچکا تھا اور نیچے رکھا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق، مہنت نریندر گری کا پوسٹ مارٹم منگل کو ڈاکٹروں کے پینل سے دوپہر 2 بجے کروایا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: