کورونا قہر کے بیچ پولیس کا قابل ستائش کارنامہ، ایک معصوم بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا
آرتی سنگھ پولیس کمشنر کے مطابق کورونا قہرکے درمیان امراوتی پو لیس نے ایک معصوم بچےکو اغوا کاروں سے چھڑا کر یہ جملہ کہتے ہوئے بچے کے والد کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ان کے معصوم بچے کو 17 فروری کی شام اغوا کاروں میں شامل ایک مرد اور خاتون نے بچے کو اغوا کرلیا تھا اور اس کو لے کر فرار ہوگئے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 23, 2021 10:53 AM IST

کورونا قہر کے بیچ پولیس کا قابل ستائش کارنامہ، ایک معصوم بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا
ممبئی: مہاراشٹرکے امراوتی شہرکی پولیس نے جتنی سنجیدگی کے ساتھ لوگوں کو لاک ڈاؤن کے ضابطے پر عمل کروانے میں جٹی ہوئی ہے، اتنی ہی مستعدی کے ساتھ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے۔ تازہ معاملہ ایک چھوٹے سے بچے کا اغوا کاروں سے جڑا ہوا ہے۔ تصویر میں جس بچے کو امراوتی کے پولیس کمشنر آرتی سنگھ کی ٹیبل پر کھڑا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ یہ 40 گھنٹوں کی مشقت کا نتیجہ ہے۔ امراوتی پولیس ٹیم 40 گھنٹوں تک اغوا کاروں کا پیچھا کیا اور شہر سے سینکڑوں میل دور مہاراشٹر کے احمد نگر سے پولیس نے اس بچے کو اغوا کرنے والوں کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب ہوگئی۔
آرتی سنگھ پولیس کمشنر کے مطابق کورونا قہرکے درمیان امراوتی پو لیس نے ایک معصوم بچےکو اغوا کاروں سے چھڑا کر یہ جملہ کہتے ہوئے بچے کے والد کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ان کے معصوم بچے کو 17 فروری کی شام اغوا کاروں میں شامل ایک مرد اور خاتون نے بچے کو اغوا کرلیا تھا اور اس کو لے کر فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس بات کا اطلاع ملتے ہی فوری طورپر پولیس کی ٹیم پولیس کمشنر آرتی سنگھ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور پھر اس کے بعد مغویہ بچے کو تلاش کرنے کی مہم شروع ہوئی۔ ایک طرف جہاں گھر والوں کے دل میں طرح طرح کے خیالات آرہے تھے، وہیں پولیس کی ٹیم گھر والوں کو حوصلہ دینے میں لگی ہوئی تھی۔

آرتی سنگھ پولیس کمشنر کے مطابق کورونا قہرکے درمیان امراوتی پو لیس نے ایک معصوم بچےکو اغوا کاروں سے چھڑا کر یہ جملہ کہتے ہوئے بچے کے والد کی آنکھ میں آنسو آگئے۔
پولیس نے احمد نگر کے مقامی پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا اور ان سے بھی مدد کی اپیل کی۔ اب ایک ساتھ دو شہروں کی پولیس اس معصوم بچے کو چھڑانے میں مصروف ہوچکی تھی۔ امرواتی پولیس ٹیم بھی احمد نگر پہنچ چکی تھی۔ پولیس نے موبائل فون کو ٹریس کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جب اس معصوم بچے کو ان کے گھر والوں کو سپرد کیا تو سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ واضح رہے کہ امراوتی شہر فی الحال دوسرے لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف جہاں پولیس محکمہ کو تمام شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام ضابطوں پر عمل کروانا ہے وہیں اس بات کا بھی خیال رکھا ہے کہ شہر میں کسی طرح کی کوئی واردات رونما نہ ہو۔ امراوتی پولیس کمشنر آرتی سنگھ کے کاندھوں پر دوہری ذمہ داری ہے۔
وسیم انصاری کی رپورٹ