جے این یوکے طلبا کا پارلیمنٹ مارچ: پولیس نے گیٹ پرروکا، ٹریفک نظام متاثر

جے این یو کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی۔تاہم پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ پر ہی طلبا کو روک دیا۔

Nov 18, 2019 03:25 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 03:41 PM IST
جے این یوکے طلبا کا پارلیمنٹ مارچ: پولیس نے گیٹ پرروکا، ٹریفک نظام متاثر

جے این یو تنازع کے حل کےلئے وی ایس چوہان کی قیادت میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل-(تصاویر:نیوز18)۔

جے این یو کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ پر ہی طلبا کو روک دیا۔ طلباء کے مارچ کے پیش نظر دہلی پولیس مستعد ہے ۔ساؤتھ ویسٹ، ساؤتھ اور نئی دہلی میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ آج سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوا ہے۔ اس لیے وہاں تک پہنچنے سے احتجاجی طلباء کو روکنے کے لیے تمام بندوبست کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ فیس میں اضافے اور ہاسٹل مینویل میں کی گئی تبدیلی کے خلاف طلباء پچھلے تین ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ طلباء کے مارچ کے پیش نظر نیلسن منڈیلا روڈ،ارونا آصف علی روڈ اور گنگناتھ مارگ پرٹریفک نظام متاثررہا۔

Loading...

جے این یو تنازع کے حل کےلئے وی ایس چوہان کی قیادت میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل

جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان پچھلے کئی دن سے جاری تنازع کے حل کےلئے حکومت نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی)کے سابق صدر پروفیسر وی ایس چوہان کی قیادت میں پیر کو سہ رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔ یہ کمیٹی سبھی فریقوں سے بات چیت کرکے جے این یو کے تنازع کا حل پیش کرے گی۔

حکومت کی جانب سے پیر کو جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ جے این یو میں کام کاج کو معمول پر کیسے لایا جائے۔یہ کمیٹی اس سلسلے میں غور و خوض کرکے اپنی رپورٹ سونپے گی۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں آل انڈیاکونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای )کے صدر پروفیسر انل سہستر بدھے اور یوجی سی کے سکریٹری پروفیسررجنیش جین ہیں۔کمیٹی پرامن حل کےلئے طلبہ اور جے این یو انتظامیہ کے درمیان فوراً بات چیت شروع کرے گی۔

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں تعلیم کے سکریٹری آر سبرمنیم نے بتایا کہ اعلی اختیار کمیٹی جے این یو طلبہ اور انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے سبھی مسئلوں کا پرامن حل تلاش کرےگی۔

جے این یو کے طلبہ ،ہاسٹل کی بڑھی ہوئی فیس کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے مظاہرے کررہے ہیں۔حالانکہ طلبہ کی مخالفت کے بعد فیس کے اضافے کو جزوی طور پر واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

Loading...