ہوم » نیوز » No Category

میرٹھ : کورونا کے خلاف جنگ میں کیا ہے پولیس اور میڈیکل ٹیم کا سب سے بڑا چیلنج

ایس ایس پی میرٹھ کے مطابق ہنگامہ برپا کرکے پولیس کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف این ایس اے کے تحت بھی کاروائی کی جا رہی ہے

  • Share this:
میرٹھ : کورونا کے خلاف جنگ میں کیا ہے پولیس اور میڈیکل ٹیم کا سب سے بڑا چیلنج
گزشتہ روز میرٹھ کے جلی کوٹھی علاقے سے کورونا متاثر مریض کے ملنے کے بعد ہاٹ اسپاٹ کو سیل کرنے پہنچی پولیس فورس پر کسی شخص نے ایک پتھر اچھال دیا ۔

گزشتہ روز میرٹھ کے جلی کوٹھی علاقے سے کورونا متاثر مریض کے ملنے کے بعد ہاٹ اسپاٹ کو سیل کرنے پہنچی پولیس فورس پر کسی شخص نے ایک پتھر اچھال دیا ۔شہر میں پولیس پر پتھراؤ کی افواہ پھیلنے کے بعد کئی تھانوں کی پولیس فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے علاقوں کو سیل کرکے ہنگامہ برپا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے ، پولیس اور محکمہ صحت نے متاثر افراد کے ربط میں آئے افراد کی نشان دہی کرکے انہیں کورنٹاین کر دیا ہے۔علاقے میں ہنگامہ تب شروع ہوا جب ہاٹ اسپاٹ کو سیل کی کرنے گئی پولیس ٹیم کے ساتھ کچھ مقامی افراد نے بدسلوکی کی اور علاقے کو سیل کرنے کے خلاف پولیس کے سامنے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔


اس دوران کسی شخص نے چھت پر سے ایک پتھر پھینکا ، پولیس کے مطابق اس ہنگامہ کے دوران خود کو بچانے کے لیے پیچھے ہٹنے کے دوران لڑکھڑا کر گر جانے سے سٹی مجسٹریٹ کے ہاتھ میں چوٹ لگی ، ایس ایس پی میرٹھ کے مطابق ہنگامہ برپا کرکے پولیس کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف این ایس اے کے تحت بھی کاروائی کی جا رہی ہےوہیں مقامی افراد کے مطابق علاقے کے کچھ افراد کی وجہ سے اس طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں جو بےحد افسوسناک ہے۔




ان حالات میں کورونا کے خلاف کی جا رہی کوششوں کو دھکّا لگ سکتا ہے جس کا خمیازہ پورے سماج کو بھگتنا پڑے گا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جن افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے انکے ربط میں آنے والے افراد کو بھی کوارنٹین کرنا ضروری ہے ساتھ ہی علاقے کو سیل کرکے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا بھی ضروری ہے ایسے میں اگر کچھ افراد پولیس یہ میڈیکل ٹیم کا تعاون نہیں کرتے ہیں تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جو پورے سماج کے لیے خطرناک ثابت ہوگا
First published: Apr 12, 2020 11:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading