کولکاتا: بہار اسمبلی الیکشن کے بعد اب ملک کے لوگوں کی نگاہیں بنگال پر مرکوز ہیں۔ بنگال میں آئندہ سال مارچ و اپریل کے مہینے میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ بنگال کا سیاسی قلعہ کون فتح کرے گا، اِس مہم کا آغاز تیز ہو چکا ہے۔ ہر پارٹی بنگال کے اسمبلی الیکشن میں خود کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیفٹ اور کانگریس اپنی پرانی زمین واپس حاصل کرنے کے لئے بے چین ہے، تو وہیں ترنمول کانگریس اپنی شاندار جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ملی شاندار جیت سے پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور اب بی جے پی کی نظر اقتدار حاصل کرنے پر ہے، لیکن ان تمام سرگرمیوں کے ساتھ ریاست کے عوام كس پارٹی کا کتنا ساتھ دیں گے، یہ دیکھنا بھی سب سے اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت عوام کا ساتھ پانے انہیں اپنا ہمنوا بنانے کے لئے اپنی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ پہلی بار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی الیکشن کے موقع پر ریاست میں 600 ریلیوں سے خطاب کریں گی جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ بھی ہر مہینے بنگال کا دورہ کریں گے۔

بنگال میں ہر پارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ لیفٹ اور کانگریس ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو وہیں بی جے پی نے بنگال کو فتح کرنے کے لئے اپنی مرکزی لیڈران پر بھروسہ جتایا ہے۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی بی جے پی کو سخت ٹکر دینے کے لئے میدان میں ہیں۔
بنگال میں ہر پارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ لیفٹ اور کانگریس ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو وہیں بی جے پی نے بنگال کو فتح کرنے کے لئے اپنی مرکزی لیڈران پر بھروسہ جتایا ہے۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی بی جے پی کو سخت ٹکر دینے کے لئے میدان میں ہیں۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ تین مہینوں میں بنگال میں 600 سے زیادہ ریلیاں کریں گی، ان ریلیوں کو لے کر تیاریاں شروع ہوچکی ہے۔ ریلیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لئے پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں میٹنگ کی جارہی ہے جبکہ بی جے پی بنگال کو پانچ زون میں تقسیم کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی لیڈران کو بنگال کی کمان سنبھالنے کی ذمہ داری دی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔