اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jharkhand Political Crisis:خطرے میں سی ایم سورین کی کرسی، آج سی ایم ہاؤس پر مہاگٹھ بندھن ارکان اسمبلی کی ہوگی میٹنگ

    Jharkhand News :  ہیمنت سورین سرکار مشکل میں! آج مہاگٹھ بندھن کی اہم میٹنگ۔

    Jharkhand News : ہیمنت سورین سرکار مشکل میں! آج مہاگٹھ بندھن کی اہم میٹنگ۔

    Jharkhand Political Crisis: سی ایم ہیمنت سورین نے بالواسطہ طور پر مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کی شام ٹویٹ کیا کہ، "آئینی اداروں کو تو خرید لوگے، عوامی حمایت کیسے خرید پاؤ گے؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Ranchi | New Delhi | Bihar | Madhya Pradesh
    • Share this:
      Jharkhand Political Crisis: غیر قانونی کانکنی لیز الاٹ کرنے کے معاملے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ان کی اسمبلی رکنیت پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر کو اس سلسلے میں اپنی رائے بھیجے جانے کے بعد جھارکھنڈ میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ اس درمیان، جھارکھنڈ کانگریس ایم ایل اے پورنیما نیرج سنگھ نے کہا کہ "ہم نے (جھارکھنڈ کانگریس ایم ایل ایز) نے جھارکھنڈ میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور قیاس آرائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ایم ایل ایز کو رانچی میں دستیاب رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ہمیں (یو پی اے ایم ایل ایز) آج صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک اور میٹنگ میں بلایا گیا ہے۔ اسی دوران ریاستی کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر نے کہا ہے کہ کانگریس ہر حال میں جے ایم ایم کے ساتھ ہے، مہاگٹھ بندھن کسی بھی صورت میں نہیں ٹوٹے گا۔ کانگریس کی حمایت جاری رہے گی۔

      جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کے دلی سے رانچی پہنچ چکے ہیں۔ بتای اجارہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ جلد ہی اس فیصلے سے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو واقف کرادیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہیمنت سورین معاملے میں کمیشن نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو اپنا مکتوب بھیج دیا ہے۔

      قانون ساز اسمبلی کی منسوخی کی خبروں کے درمیان سی ایم ہیمنت سورین نے بالواسطہ طور پر مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کی شام ٹویٹ کیا کہ، "آئینی اداروں کو تو خرید لوگے، عوامی حمایت کیسے خرید پاؤ گے؟ جھارکھنڈ کے ہمارے ہزاروں محنتی پولیس والوں کا یہ پیار اور یہاں کی عوام کی حمایت ہی میری طاقت ہے۔ ہیں تیار ہم! جئے جھارکھنڈ!"

      یہ بھی پڑھیں:

      MP News: بھوپال حمیدیہ کالج میں اردو سیٹس بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر طلبہ نے شروع کی تحریک

      یہ بھی پڑھیں:
      Hyderabad : انفلوئنسر کشف کو ایک گھنٹے میں ملی ضمانت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

      دراصل وزیر اعلیٰ نے بدھ کو اپنی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کے پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس اہلکار بڑی تعداد میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور جشن منایا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: