اپنا ضلع منتخب کریں۔

     مغربی بنگال میں شروع ہوئی جیت کی لڑائی، کانگریس اور لیفٹ اتحاد میں شامل ہوئے فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی

     مغربی بنگال میں شروع ہوئی جیت کی لڑائی، کانگریس اور لیفٹ اتحاد میں شامل ہوئے فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی

     مغربی بنگال میں شروع ہوئی جیت کی لڑائی، کانگریس اور لیفٹ اتحاد میں شامل ہوئے فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی

    انتخابات میں ہر سیاسی پارٹی کی ایک ہی منشا ہوتی ہے کہ وہ جیت حاصل کرے۔ جیت کے لئے ہر سیاسی جماعت ایڑی چوٹی کا زور لگاتی ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں اسی ایڑی چوٹی کے زور کے ساتھ ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

    • Share this:
    کولکاتا: انتخابات میں ہر سیاسی پارٹی کی ایک ہی منشا ہوتی ہے کہ وہ جیت حاصل کرے۔ جیت کے لئے ہر سیاسی جماعت ایڑی چوٹی کا زور لگاتی ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں اسی ایڑی چوٹی کے زور کے ساتھ ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد بی جے پی بنگال اسمبلی الیکشن میں جیت کے دعوے کے ساتھ  تبدیلی کا نعرہ دیا ہے۔

    وزیر اعلی ممتا بنرجی تیسری میعاد کے لئے زور آزما کر رہی ہیں۔ وہیں لیفٹ اور کانگریس بھی اپنی کھوئی زمین واپس لانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ کولکاتا میں آج ہونے والے بریگیڈ ریلی میں میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ سیاسی طور پر بنگال میں کمزور ہوئی لیفٹ اور کانگریس نے متحد ہوکر بنگال اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہیں۔ آج بریگیڈ ریلی میں عباس صدیقی کی سیاسی جماعت آئی ایس ایف کو بھی مہا جوٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی نے آج بریگیڈ میدان میں لیفٹ اور کانگریس کے ساتھ اسٹیج شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مہا جوٹ کے بینر تلے ان کی پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی۔ کانگریس اور لیفٹ جوٹ میں عباس صدیقی کو شامل کرکے مسلم ووٹروں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہیں۔ وہیں پہلی بار سیاست کے میدان میں آنے والے عباس صدیقی بھی الیکشن لڑنے کے لئے بڑی پارٹیوں کا ساتھ چاہتے ہیں۔ بہرحال کہا جاسکتا ہے کہ آج بریگیڈ ریلی کے ساتھ ہر سیاسی جماعت نے الیکشن مہم کی شروعات کردی ہے۔ بریگیڈ ریلی میں بھیڑ جمع کرکے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا، اب ووٹر کس پرکتنا اعتبار کریں گے یہ دیکھنا اہم ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: