مہاراشٹر اورہریانہ میں جمہوریت کا جشن: بالی ووڈ اسٹارس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 288 کے اسمبلی حلقوں میں آج صبح پولنگ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس کے علاوہ اہم سیاسی لیڈروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔

Oct 21, 2019 12:14 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 12:34 PM IST
مہاراشٹر اورہریانہ میں جمہوریت کا جشن: بالی ووڈ اسٹارس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال

مہاراشٹر اورہریانہ میں جمہوریت کا جشن: بالی ووڈ اسٹارس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال۔(تصویر:نیوز18)۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 288 کے اسمبلی حلقوں میں آج صبح پولنگ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس کے علاوہ اہم سیاسی لیڈروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، شرد پوار، ادھوٹھاکرے سمیت دیگر نے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔ وہیں بالی ووڈ کی بات کریں تو عامرعلی خان، مادھوری دکشت، پریم چوپڑہ، دیا مرزا سمیت دیگرستاروں نے پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا۔ ممبئی میں رات دیر گئے سے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،جس کا سلسلہ دوروز سے جاری ہے۔ریاست میں 3237امیدواروں میں سے 235خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔شام 6بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہیگا۔مہاراشٹرمیں 8,98,39,600رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے،جبکہ 1,06,76,013رائے دہندگان 18سے 25سال کی عمر کے درمیان ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ریاست میں ساڑھے چھ لاکھ پولنگ عملہ تعینات ہیں اور 96,661پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔جبکہ ایک لاکھ 35ہزار 021 وی وی پی اے ٹی مشین نصب کی گئی ہیں۔مہاراشٹر کے288 حلقوں میں ناندیڑ جنوب میں سب سے زیادہ 38 رائے دہندگان اور کوکن میں چپلوں حلقے میں تین امیدوار میدان میں ہیں۔دریں اثناءشیوسینامحاذ دوبارہ اقتدارمیں آنے کے لیے پُرامید ہے ،لیکن دوروز سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،مغربی مہاراشٹر میں اتوار کو دن بھر موسلادھاربارش ہوئی ۔اس کا اثر پولنگ پر پڑنے کا اندایشہ ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس ناگپورجنوب مغرب سےوا قسمت آزما رہے ہیں،جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور ایم پی سی سی صدراشوک چوان ناندیڑضلع کے بھوکر اور ایک اور سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان بھی ایک بارپھر ستارا ضلع میں کراڈ سے امیدوار ہیں۔بی جے پی کو امیدہے کہ فڑنویس کی قیادت میں جایک بار بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔اور بی جے پی اور شیوسینا کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے کے صاحبزادہ آدیتہ ٹھاکرے بھی ممبئی کے ورلی اسمبلی حلقہ سے میدان میں ہیں۔29سالہ آدیتہ ،ٹھاکرے فیملی کے پہلے شخص ہیں جوکہ انتخابی سیاست میں سرگرم ہیں۔بی جے پی 164اور شیوسینا 147نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں ہریانہ میں جاری ہے پولنگ ہریانہ اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ انتخابی میدان میں اترے متعدد سرکردہ لیڈروں سمیت 1169 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک ہوگی۔ ریاست میں اس بار کل 1،83،90،525 رائے دہندگان اپنے ووٹ کے حق استعمال کریں گے۔ ان میں 98،78،042 مرد اور 85،12،231 خواتین، 252 ٹرانس جینڈر اور 1،07، 955 آن سروس ووٹر زہیں۔ ریاست میں کل 19578 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دیہی علاقے میں 13837 اور شہری علاقے میں 574 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

 

ریاست میں سب سے زیادہ 118 امیدوار حصار اور سب سے کم 35-35 میوات اور پلول اسمبلی حلقوں میں ہیں۔ ان کے علاوہ ضلع انبالہ میں 36، جھجھر میں 58، کیتھل میں 57، کروکشیتر میں 44، سرسامیں 66، يمنانگر میں 46، مهیندرگڑھ میں 45، چرخی دادری میں 27، ریواڑی میں 41، جیند میں 63، پنچكولہ میں 24، فتح آباد میں 50، روہتک میں 58، پانی پت میں 40، سونی پت میں 72 ، فرید آباد میں 69، بھوانی میں 71، کرنال میں 59 اور گڑگاؤں اسمبلی حلقہ میں 54 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

Loading...