ہوم » نیوز » وطن نامہ

بنگال میں کورونا وبا کے ساتھ سیاست بھی زوروں پرِ، سامنے آیا ویڈیو

بنگال حکومت پر کورونا متاثر مریضوں کی تعداد چھپانے کے ساتھ کورونا سے متاثر مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا الزام لگتا رہا ہے اور اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں کارپوریشن کی گاڑی میں ایک ساتھ کٸی لاشیں لانے اور انہیں ایک جگہ پر نذر اتش کئے جانے دعوی کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بنگال میں کورونا وبا کے ساتھ سیاست بھی زوروں پرِ، سامنے آیا ویڈیو
بنگال میں کورونا وبا کے ساتھ سیاست بھی زوروں پر ، اب سامنے آیا یہ تازہ معاملہ

ملک ایک جانب سے جہاں کورونا جیسی بیماری سے جوجھ رہا ہے اور لوگ پریشان ہیں وہیں بنگال میں اس کو لے کر سیاست بھی زووں پر ہے ۔ اب اس تعلق سے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بنگال حکومت پر کورونا متاثر مریضوں کی تعداد چھپانے کے ساتھ کورونا سے متاثر مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا الزام لگتا رہا ہے اور اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں کارپوریشن کی گاڑی میں ایک ساتھ کٸی لاشیں لانے اور انہیں ایک جگہ پر نذر اتش کئے جانے دعوی کیا گیا ہے ۔

یہ کورونا سے متاثر مریضوں کی لاشیں تھیں جبکہ حکومت نے جاری ویڈیو کو غلط بتاتے ہوٸے ان مردہ لاشوں کو غیر شناخت شدہ لاشیں بتاتے ہوٸے غلط افواہ پھیلانے کے خلاف سخت کاررواٸی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہیں ریاستی گورنر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہمارے معاشرے میں موت کے بعد لاشوں کی عزت کی جاتی ہے ، لیکن کارپوریشن عملہ ان لاشوں کے ساتھ غیرحساسیت کا مظاہرہ کررہے ہیں جو حیران کن ہے ۔


انہوں نے اس معاملہ میں داخلہ سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ جبکہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے بنگال میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد پر قابو پانے کا دعوی کرتے ہوٸے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے بنگال میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد کم ہے ۔ انہوں نے بنگال واپس آرہے مزدوروں سے کورونا کے مریض میں اضافہ کی وجہ بتاٸی ۔ ساتھ ہی  انہوں نے کہا کے بنگال میں کوارنٹاٸن سینٹر زیادہ ہیں ، جس کی وجہ سے اس بیماری کے ہھیلاو کو روکا جاسکتا ہے ۔


First published: Jun 12, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading