مہاراشٹر: حکومت سازی کیلئے این سی پی کے پاس آج شام تک کا وقت، کانگریس سے میٹنگ کے بعد ہوگا فیصلہ

مہاراشٹر میں گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد این سی پی لیڈر نے کہا کہ گورنر نے ہمیں 12 نومبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا وقت دیا ہے۔ ہم اپنی پارٹنر (ساتھی) پارٹی کانگریس سے بات ۔چیت کرنے کے بعد کوئی فیصلہ لیں گے۔

Nov 12, 2019 08:20 AM IST | Updated on: Nov 12, 2019 10:02 AM IST
مہاراشٹر: حکومت سازی کیلئے این سی پی کے پاس آج شام تک کا وقت، کانگریس سے میٹنگ کے بعد ہوگا فیصلہ

ممبئی: مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت میں حکومت کو حمایت دینے کے مسئلے پر پیر کو غوروخوض کا کافی طویل دور چلا اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ بھی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود اس معاملے پر پارٹی میں کشمکش برقرار رہی۔ کئی گھنٹوں کے منتھن کے بعد پارٹی نے طئے کیا کہ اس مسئلے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ  مشورہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کانگریس نے حکومت میں شامل ہونے کے اپنے متبادل کھلے (واضح ) رکھے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے سینئرلیڈر منگل کو صبح دس بجے کانگریس عبوری صدر سونیا گاندھی کی رہاش گاہ پر میٹنگ کرکے اس مسئلے پر مشورہ کریں گے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے حکومت بنانے کے معاملے میں شیوسینا کو حمایت جٹانے کیلئے دی گئی شام ساڑھے سات بجے تک کے وقت کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔  گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اب این سی پی کو اس کیلئے اگلے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

Loading...

دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ "مہاراشٹر میں حکومت  سازی کے معاملے میں پیر کی صبح کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ ہوئی۔" میٹنگ سے قبل پارٹی کے ریاستی یونٹ کے لیڈران کے ساتھ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے بھی بات کی ہے۔ پارٹی اس موضوع پر این سی پی کے ساتھ مزید بات چیت کرے گی"۔

مہاراشٹر میں گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد این سی پی لیڈر نے کہا کہ گورنر نے ہمیں 12 نومبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا وقت دیا ہے۔ ہم اپنی پارٹنر (ساتھی) پارٹی کانگریس سے بات ۔چیت کرنے کے بعد کوئی فیصلہ لیں گے۔

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کی  سونیا گاندھی سے بات

ذرائع کے مطابق شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے بات۔چیت کرکے ان کی پارٹی کی حمایت طلب کی۔ حالانکہ سونیا گاندھی نے کوئی وعدہ نہیں دلایا۔ وینو گوپال نے پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا،" حکومت سازی کو لیکر شیوسینا کو کوئی حمایتی خط نہیں سونپا گیا ہے۔ کانگریس نے حکومت سازی کو لیکر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے"۔

Loading...