Poll Of Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کی بڑی جیت، ہماچل میں کانگریس کی ٹکر، ایم سی ڈی میں اے اے پی کو اکثریت کی پیشین گوئی
Poll Of Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کی بڑی جیت، ہماچل میں کانگریس کی ٹکر، ایم سی ڈی میں اے اے پی کو اکثریت کی پیشین گوئی (Photo- News18)
Poll Of Exit Polls : ایگزٹ پولز کے اندازوں کے مطابق گجرات میں بی جے پی جیت کا اپنا ریکارڈ توڑ سکتی ہے تو وہیں ہماچل پردیش میں بھی وہ کانگریس کو سخت ٹکر دیتے ہوئے جیت حاصل کرسکتی ہے۔ حالانکہ دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے جیتنے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔
نئی دہلی: گجرات میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ریکارڈ توڑ جیت کا امکان ہے ۔ سبھی ایگزٹ پولز کے اندازوں کے مطابق گجرات میں بی جے پی جیت کا اپنا ریکارڈ توڑ سکتی ہے تو وہیں ہماچل پردیش میں بھی وہ کانگریس کو سخت ٹکر دیتے ہوئے جیت حاصل کرسکتی ہے۔ حالانکہ دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے جیتنے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔ مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پولز میں ایسی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔
گجرات میں بی جے پی کی بڑی جیت کی پیشین گوئی گجرات میں کل 182 سیٹوں والی اسمبلی میں اکثریت کیلئے 92 سیٹوں پر جیت ضروری ہے ۔ ایگزٹ پولز میں ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی 131 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔ وہیں ایجنسیوں کی مانیں تو جن کی بات کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 ، کانگریس کو 34 سے 51، اے اے پی کو چھ سے 13 اور دیگر کو ایک یا دو سیٹوں پر جیت مل سکتی ہے ۔ پی ۔ ایم آر کیو کے مطابق بی جے پی کو 128 سے 148، کانگریس کو 30 سے 42، اے اے پی کو دو سے 10 جبکہ دیگر کے کوٹے میں صفر سے تین سیٹ جاسکتی ہے ۔ وہیں ٹی وی 9 گجراتی میں بی جے پی کو 125 سے 130 ، کانگریس کو 40 سے 50 ، اے اے پی کو تین سے پانچ اور دیگر کو تین سے سات سیٹوں پر جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔
گجرات اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز
ہماچل پردیش میں کانگریس۔ بی جے پی میں سخت مقابلہ
ہماچل پردیش میں کل 68 سیٹیں ہیں اور یہاں واضح اکثریت کیلئے 35 سیٹوں پر جیت ضروری ہے ۔ ایجنسیوں کی مانیں تو ریپبلک پی مارک کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 34 سے 39 سیٹیں، کانگریس کو 28 سے 33، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 1، جبکہ دیگر کو 1 سے 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ٹائمز ناؤ ای ٹی جی ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 38، کانگریس کو 28، عام آدمی پارٹی کو 0 اور دیگر کو 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 26 سے 31، عام آدمی پارٹی کو صفر جبکہ دیگر کو 0 سے 3 سیٹیں ملنے کی امکان ہے۔ انڈیا نیوز اور جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو 32-40، کانگریس کو 34-27، اے اے پی کو 0-0 اور دیگر کو 2-1 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز
دہلی ایم سی ڈی میں اے اے پی کو ملے گی جیت، ایجنسیوں کا دعوی
دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو جیت مل سکتی ہے ۔ یہ دعوی ایجنسیوں نے کیا ہے ۔ دہلی میں کل 250 وارڈ ہیں اور یہاں اکثریت کیلئے 126 سیٹیں ضروری ہیں ۔ ایم سی ڈی کو لے کر آئے ایگزٹ پولز کے مطابق ایکسس مائی انڈیا نے بی جے پی کو 69 سے 91، کانگریس کو 3 سے سات اور اے اے پی کو 149 سے 171 سیٹوں پر جیت کا اندازہ لگایا ہے ۔ جن کی بات کے مطابق بی جے پی کو 70 سے 92، کانگریس کو 4 سے 7، عام آدمی پارٹی 159 سے 175 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔
وہیں ای ٹی جی نے بی جے پی کو 84 سے 94، کانگریس کو چھ سے دس اور اے اے پی کو 146 سے 156 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔