ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: پولنگ کا عمل مکمل، ایگزٹ پول پر پابندی

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کی پولنگ آج ہوئی۔ گریٹر حیدرآباد کے 9101 پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا عمل مکمل ہوا۔ جی ایچ ایم سی کے 150 ڈیویڑنس میں 1122 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں، جن میں ٹی آر ایس کے 150‘ بی جے پی کے 149‘ کانگریس کے 146‘ تیلگو دیشم پارٹی کے 102‘ مجلس اتحاد المسلمین کے 51‘ سی پی آئی کے 17‘ سی پی ایم کے 12 اور باقی آزاد امیدوار کی تعداد 487 ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 01, 2020 11:29 PM IST
  • Share this:
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: پولنگ کا عمل مکمل، ایگزٹ پول پر پابندی
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: پولنگ کا عمل مکمل، ایگزٹ پول پر پابندی

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کی پولنگ آج ہوئی۔ گریٹر حیدرآباد کے 9101 پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا عمل مکمل ہوا۔ جی ایچ ایم سی کے 150 ڈیویڑنس میں 1122 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں، جن میں ٹی آر ایس کے 150‘ بی جے پی کے 149‘ کانگریس کے 146‘ تیلگو دیشم پارٹی کے 102‘ مجلس اتحاد المسلمین کے 51‘ سی پی آئی کے 17‘ سی پی ایم کے 12 اور باقی آزاد امیدوار کی تعداد 487 ہے۔ سب سے زیادہ پرانا شہر کے جنگم میٹ بلدی ڈیویڑن میں 20 امیدوار ہیں جبکہ سب سے کم تین امیدوار 5 ڈیویڑنس میں میدان میں ہیں، جن میں اوپل‘ بارکس‘ جیڈی میٹلہ‘ نواب صاحب کنٹہ اور ٹولی چوکی شامل ہیں۔


پولنگ کے لئے تقریباً 50 ہزار اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس مرتبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 سال سے زائد عمر کے افراد‘ معذورین اور کورونا سے متاثر ہونے والے رائے دہندوں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہرپولنگ اسٹیشن میں پی پی کٹس کی بھی سہولت فراہم کی گئی۔ رائے دہی سے پہلے تمثیلی رائے دہی کاانتظام کیا گیا اور صبح 6.55 بجے ہر پولنگ بوتھ پر بیالٹ بیاکس کو مہربندکردیا گیا اور 7 بجے سے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوا۔ ہرپولنگ اسٹیشن میں معمرین‘ معذورین کے لئے خصوصی قطار کا اہتمام کیا گیا۔


جی ایچ ایم سی انتخابات۔ ایگزٹ پول پر پابندی


تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپویشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے ایگزٹ پولس پر پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی بعض تکنیکی وجوہات کی بناپر بعض بوتھس میں دوبارہ رائے دہی کے پیش نظر 3دسمبر کی شام تک عائد کردی گئی۔ اولڈ ملک پیٹ ڈیویثرن میں رائے دہی، بیلٹ پیپر پر سی پی آئی کے نشان کی غلط طباعت کی وجہ سے روک دی گئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 01, 2020 11:21 PM IST