پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس مضبوط بن کر ابھرے گی: ممتا بنرجی

اس یقین کے ساتھ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہیں اس لیے پنچایت انتخابات کی راہ میں روکاوٹ پیدا کیا جارہا ہے۔

Apr 24, 2018 09:04 PM IST | Updated on: Apr 24, 2018 09:06 PM IST
پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس مضبوط بن کر ابھرے گی: ممتا بنرجی

کولکاتہ سی ایم ممتا بنرجی

کولکاتہ۔اس یقین کے ساتھ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہیں اس لیے پنچایت انتخابات کی راہ میں روکاوٹ پیدا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے عدالت کا سہارالیا جارہا ہے ۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں ان کی حکومت نے کئی محاذوں پر اہم کام کیے ہیں ۔بنگال میں 40فیصد بے روزگاری میں کمی آئی ہے اور بنگال 100دن کام کرنے کی اسکیم میں ملک بھر میں سر فہرست ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں کسان خودکشی کرتے ہیں مگر بنگا ل میں کسان خودکشی نہیں کرتے ہیں ۔وزیرا علیٰ نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نہ کسانوں کی جان محفوظ ہے اور نہ لوگوں کے روپے محفوظ ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال کے کمیونسٹ لیڈران کمیونسٹ نظریات پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹوں نے 34سالہ دورا قتدار میں کوئی کام نہیں کیا اس کی وجہ سے ریاست کافی پیچھے چلاگیا تھا ۔مگر سات سالوں میں ریاست کو ترقی یافتہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...