ہوم » نیوز » وطن نامہ

چھوٹے کاروبار پر ٹیکنالوجیز کا مثبت اثر

چھوٹے کاروبار جدید اور بہتر ٹیکنالوجیز سے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، خاص طور سےپروسیس کے لیے حکمت عملی بنانے اور ان پر عمل درآمد کے دوران جو کام کو تیزی سے انجام دینے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

  • Share this:
چھوٹے کاروبار پر ٹیکنالوجیز کا مثبت اثر
چھوٹے کاروبار پر ٹیکنالوجیز کا مثبت اثر

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ہمارے روزمرہ کے کام کاج کے طریقوں میں مسلسل تبدیل لا رہی ہیں۔ ہم اپنی زندگی کو آسان اور موثر بنانے کے لئے اس پر بہت زیادہ منحصر ہوچکے ہیں۔ اس نے سبھی صنعتوں میں دوگنا ترقی کی راہ ہموار کی ہے ، جس سے ہماری زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع پیداہوئے ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ کاروباری سربراہان میں سے 70 فیصد اس سال زیادہ کام کے لیے مشینوں کواپنائیں گے کیوں کہ انسانوں کے کام کرنے کی اپنی ایک حد ہوتی ہے ۔ در حقیقت ، ٹکنالوجی سےآراستہ خدمات کے ذریعہ گاہکوں کی مانگ کو سمجھنے کی ضرورت بڑھ رہی ہے ، جس میں کاروباری سربراہان کوکافی امکان نظرآرہا ہے۔ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے راہ ہموار کرنے میں بھی محصول میں اضافے کی صورت میں نئی ایزادی قدر پیداہوتی ہے۔ آج کی ڈیجیٹل معیشت میں جدت طرازی اور ٹکنالوجی میں سرمایہ کاری کے فوائد کو اس لحاظ سےسمجھنا بہت ضروری ہے کہ کاروبار مستقبل کے بارے میں کس انداز سے دیکھتے ہیں۔


ٹیکنالوجی سے چلنے والے کاروبار جدید اختراعات کو ہمیشہ اپنی نشوونما کے مرکز میں رکھاہے۔ ان کی مصنوعات اور خدمات کو جدید بنانے میں اس کی جو اہمیت ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ہر کاروبار کی اپنی انفرادیت ہوتی ہے ، لیکن سبھی کے پاس ایسی ٹیکنالوجیز ہوتی ہیں جو ترقی کے طریقوں کو نئی جہت دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر ، وہ کاروباری ادارے جو سافٹ ویئر اور ایپس کو اپنے عمل کو خود کار بنانے کے لیےاستعمال کرتے ہیں ، دقیق ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں جو انھیں اپنے حریفوں پر مسابقتی فائدہ اٹھانے میں مدد گار ہوتی ہیں۔ چونکہ موبائل ٹکنالوجی کی رفتار تیز ہورہی ہے لہذا کارکردگی بڑھانے کے لیےٹکنالوجی کی ضرورت ایک لازمی شرط ہے۔ در اصل ، کاروباری اداروں کو مخصوص لوگوں تک رسائی کےلیے ٹکنالوجی سےکافی زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت اور ممکنہ گاہکوں میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ کچھ کمپنیوں نے اپنے بزنس کے کام کاج کو آؤٹ سورس کرنے کے لیےٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے تاکہ ماہرین اسے بہتر سے بہتر بنا سکیں۔


چھوٹے کاروبار جدید اور بہتر ٹیکنالوجیز سے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، خاص طور سےپروسیس کے لیے حکمت عملی بنانے اور ان پر عمل درآمد کے دوران جو کام کو تیزی سے انجام دینے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ تکنیکی بنیادی ڈھانچہ سے کاروبار کوکافی فائدہ ہوتا ہے۔مندرجہ ذیل کچھ چیزیں ہیں جن سے چھوٹے کاروبار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


• پیداواری صلاحیت میں اضافہ: چھوٹے کاروبار کے لئے پیداوری صلاحیت کی کافی اہمیت ہے۔ ٹیکنالوجی جو کرتی ہے اس سے پیداواری صلاحیت کواس اندازسے تقویت ملتی ہے کہ کم وقت میں بہت ساکام ہوجاتا ہے۔
• اشتراک کی حوصلہ افزائی: ڈیجیٹل معیشت میں ، جدت طرازی اشتراک کوفروغ دیتی ہے کیونکہ لوگ جدیداور الگ طرح کی ٹیکنالوجیز پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ کاروبار کے وسیع مقاصد کے حصول میں تعان کے ساتھ ہی ان کوششوں کی رفتار کو بہتر بناتی ہے۔
• جدت طرازی کی تحریک: عالمی سطح پر مسابقتی کاروباری حل کے لیے ، چھوٹے کاروبار میں ٹکنالوجی کا ہونا ضروری ہے۔ مسلسل تجربات کرنا ،نئے کانسیپٹ کو سیکھنا اور پرانےکانسیپٹ کوترک کرنا ، پیچیدہ مسائل حل کرنا ، اور بہترسے بہترکرنا ، یہ سبھی چیزیں صحیح راہ دکھانے والی ٹکنالوجی سے ممکن ہیں۔ یہ بالکل وہی چیز ہے جواختراع اورجدت طرازی کوفروغ دیتی ہے جو چھوٹے کاروبار کومشکلات سے باہرنکال سکتی ہے۔
• شفافیت کا وعدہ : ہم اپنی ٹکنالوجی کو اس طرح سے پروگرام کرتے ہیں کہ جو بھی اسے استعمال کرتاہے اس کے لیے یہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ یہ ڈیجیٹل اعتماد قائم کرتی ہے اور اس میں رکاوٹوں کو دورکرنے کی صلاحیت ہے۔ ٹکنالوجی خطرات اور دھوکہ دہی کے اندیشوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے لہذا یہ بزنس کے عمل میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ چونکہ شفافیت ریئل ٹائم ڈیٹا جمع کرنے اور تجزیہ میں مددگارہوتی ہے ، لہذا چھوٹے کاروبارکو مارکیٹ تک رسائی اور اپنےاثرات چھوڑنے کے لئے پیش کی جانے والی ٹکنالوجیز سے کافی فائدہ ہوسکتاہے۔
آئیے Dell کےSmall Business Solution کی بات کرتے ہیں۔ چھوٹے کاروبار جنہوں نے Dell کے Small Business Central کواپنایاہے، Dell کے فراہم کردہ آئیڈیاز اور گہرے ادراک کی مددسے مارکیٹ میں اپنی مجودگی اورحصہ داری بڑھائی ہے۔ وہ جو بنیادی طور پر کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ چھوٹے کاروباروں کو ان کی ٹکنالوجی کے بندوبست میں مدد کے لئے صحیح معلومات فراہم کرتے ہیں۔ انکی پیداواری صلاحیت کوزیادہ سے زیادہ بروئے کارلانےمیں تعاون ڈیٹا بیک اپ اور سائبر سکیورٹی کے ذریعہ کاروبار ی معلومات کومحفوظ کرنے سے لیکرفائنانسنگ ،سپورٹ،منٹیننس اور جدت طرازی کے توسط سے مسابقتی برتری کے حصول میں مددکےذریعہ Dellکے Small Business Central نے چھوٹے کاروباروں کی نشوونما میں مدد کی ہے۔ Tech-driven solutionsکے امکانی فوائد واضح ہیں اور کسی بھی چھوٹے کاروبار کی حدود کو وسیع کرتے ہیں۔

۔( پارٹنرڈ کنٹینٹ ) ۔
First published: Jan 22, 2020 04:14 PM IST