ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو رکھنے کا قوی امکان، اس تاریخ کو ہوگا حتمی فیصلہ

رام مندر - بابری مسجد متنازع زمین پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام کارrوائیاں مکمل ہونے کے بعد مسجد کے عوض میں اجودھیا میں ہی فراہم کی گئی 5 ایکڑ زمین پر مسجد و دیگر رفاہی تعمیرات کے لئے 26 جنوری کو سنگ بنیاد رکھے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 17, 2020 10:47 PM IST
  • Share this:
ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو رکھنے کا قوی امکان، اس تاریخ کو ہوگا حتمی فیصلہ
ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو رکھے جانے کا قوی امکان۔ فائل فوٹو

لکھنؤ: رام مندر - بابری مسجد متنازع زمین پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کے بعد رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام کارrوائیاں مکمل ہونے کے بعد مسجد کے عوض میں اجودھیا میں ہی فراہم کی گئی 5 ایکڑ زمین پر مسجد و دیگر رفاہی تعمیرات کے لئے 26 جنوری کو سنگ بنیاد رکھے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ اس تعلق سے حتمی خاکے کا اعلان 19دسمبر کو کیا جائے گا۔ کورٹ کی جانب سے فراہم کی گئی زمین پر تعمیرات کے لئے تشکیل دئیے گئے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ 'ٹرسٹ نے یوم جمہوریہ  26جنوری 2021 کو اجودھیا میں مسجد کی سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ اسی دن سات دہائی قبل ہمارا آئین وجود میں آیا تھا۔


مسٹر اختر نے بتایا کہ مسجد کا رقبہ اتنا وسیع ہوگاکہ اس میں ایک وقت میں 2ہزار افراد نماز باجماعت ادائیگی کرسکیں۔اس کا ڈھانہ گول ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ نئی مسجد بابری مسجد سےبڑی ہوگی لیکن اس کا ڈھانچہ بابری مسجد کے مماثل نہیں ہوگا۔مسجد کے احاطے میں اسپتال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی آخرالزماں نے 14سو سال پہلے جو تعلیمات ہمیں دی تھیں اس کے عین مطابق خدمت خلق کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں 9نومبر 2019 کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے متنازع زمین کو رام مندر کے حوالے کرنے اور مرکزی حکومت کو مسجد کی تعمیر کے لئے سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین دستیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمی کے اس حکم کے عملدرآمد پر یوپی کی ریاستی حکومت نے اجودھیا کی سوہاول تحصیل کے دھنی پور گاؤں میں 5ایکر زمین فراہم کی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 17, 2020 10:47 PM IST