உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Power Ministry to States:کوئلہ پر مبنی81بجلی پلانٹس سے پیداوار گھٹائی جائے گی، وزارت بجلی نے بھیجا خط، جانیے وجہ

    بجلی بحران پر امیت شاہ نے لی تھی ہائی لیول میٹنگ۔

    بجلی بحران پر امیت شاہ نے لی تھی ہائی لیول میٹنگ۔

    Power Ministry to States: ماضی میں کوئلہ لے جانے کے لیے ٹرینوں کی کمی نے بھی بجلی کے بحران کو سنگین بنانے میں کردار ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت 34.7 ملین ٹن کوئلہ بچانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کوئلے سے چلنے والے 81 پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی حکومت کوئلہ پر مبنی 81 پاور پلانٹس سے پیداوار کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ وزارت بجلی کے خط کے مطابق پیداوار میں یہ کمی آئندہ چار سالوں میں کی جائے گی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے توانائی کے محکموں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد سبز توانائی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور لاگت کو کم کرنا ہے۔

      ملک کو کرنا پڑا تھا شدید بجلی بحران کا سامنا
      حالانکہ پرانے اور مہنگے پاور پلانٹس کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 173 پلانٹس ہیں۔ وزارت نے 26 مئی کو ایک خط میں کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس مستقبل میں سستی قابل تجدید توانائی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔ وزارت نے یہ خط ایک ایسے وقت میں لکھا ہے جب اپریل میں ملک بجلی کے شدید بحران کا سامنا کرچکا ہے۔

      بجلی بحران کو ٹالا جاسکتا تھا
      ملک میں جوہری اور پن بجلی جیسے متبادل ذرائع کے استعمال کی رفتار بھی سست رہی ہے۔ ہندوستان کوئلے کا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا صارف، پروڈیوسر اور درآمد کنندہ ہے۔ یہی نہیں بجلی کی سالانہ پیداوار میں کوئلے کا حصہ تقریباً 75 فیصد ہے۔ یعنی سبز توانائی کا راستہ بہت مشکل لگتا ہے۔ تھنک ٹینک کلائمیٹ رسک ہورائزنز کی رپورٹ کے مطابق اگر قابل تجدید توانائی سے 175 گیگا واٹ بجلی پیدا ہوتی تو حالیہ بجلی کے بحران سے بچا جا سکتا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Electric Vehicles: ای وی میں آگ لگنے کے واقعات، تحقیقاتی پینل آج پیش کرے گا رپورٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      Aadhaar Card: اپنےآدھارکارڈکی فوٹوکاپی کسی کےساتھ شیئرنہ کریں! ورنہ اس کاہوگاغلط استعمال!

      جب قابل تجدید توانائی کے ذرائع دستیاب ہوں تو کوئلے سے چلنے والی پیداوار کو کم کرنے کے لیے بجلی کی وزارت کا منصوبہ بھی رسد پر دباؤ کو کم کر سکتا ہے۔ ماضی میں کوئلہ لے جانے کے لیے ٹرینوں کی کمی نے بھی بجلی کے بحران کو سنگین بنانے میں کردار ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت 34.7 ملین ٹن کوئلہ بچانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کوئلے سے چلنے والے 81 پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: