الیکشن کمیشن کی نوٹس بےاثر، پرگیہ ٹھاکرنےکہا بابری مسجد مسمارکرنے پرندامت کیسی؟

سادھوی پرگیہ نے بابری مسجد مسمارکرنے میں اپنے اہم کردارپرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بابری مسجد کے اوپرچڑھی تھیں بلکہ اسے گرانے میں بھی مدد کی تھی۔

Apr 21, 2019 02:33 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 02:33 PM IST
الیکشن کمیشن کی نوٹس بےاثر، پرگیہ ٹھاکرنےکہا بابری مسجد مسمارکرنے پرندامت کیسی؟

پرگیہ ٹھاکر نے بابری مسجد سے متعلق پھر کیا ٹوئٹ۔

بابری مسجد مسمارکئے جانے پرندامت کیسی؟ یہ کہنا ہے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا۔ بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوارسادھوی پرگیہ نےٹوئٹ کرکےکہا کہ رام صرف ہمارے ہی نہیں کروڑوں ہندووں کی آستھا کی علامت ہیں۔ تاریخ بتاتی ہےکہ میرباقی نےمندرکا روپ بدل کراس کا نام بابری مسجد رکھا اورگنبدوں کی تعمیرکرائی۔ یہاں تک کہ باقی ماندہ بھی مندرکےملے۔ مبینہ مسجد پرشوک  (غم) کیسا؟

واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ نے ہفتہ کو تشہیری مہم کے دوران ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویومیں کہا تھا 'رام مندریقینی طورپربنایا جائے گا۔ یہ ایک شاندارمندرہوگا'۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا وہ رام مندربنانے کے لئے ڈیڈ لائن بتا سکتی ہیں، تو پرگیہ ٹھاکرنے کہا 'ہم مندرکی تعمیرکریں گے۔ آخرکارہم ڈھانچہ (بابری مسجد) کومسمارکرنے کے لئے بھی توگئے تھے'۔

Loading...

سادھوی پرگیہ سنگھ نے بابری مسجد میں اپنے اہم رول پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بابری مسجد کے اوپرچڑھی تھیں بلکہ اسے گرانے میں بھی مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا 'میں نے بابری مسجد پرچڑھ کرتوڑا تھا۔ مجھے فخرہے کہ ایشور(خدا) نے مجھے موقع دیا اورطاقت دی اورمیں نے یہ کام کام کردیا۔ اب وہیں رام مندربنائیں گے'۔

الیکشن کمیشن کی نوٹس کے بعد پرگیہ ٹھاکرنے کیا یہ ٹوئٹ۔

سادھوی پرگیہ کے اس بیان کا الیکشن کمیشن نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔ اتنا ہی نہیں، مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن کمشنروی ایل کانتا نے وارننگ دیتے ہوئے سبھی سیاسی جماعتوں کوایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا 'باربارالیکشن کے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی) کی جارہی ہے اورقابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے کی وجہ سے سخت کارروائی ہوسکتی ہے'۔

سادھوی پرگیہ نے حال ہی میں 2008 کے ممبئی حملے میں شہید ہوئے اس وقت کے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے پرقابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے ہیمنت کرکرے کی شہادت پرسوال اٹھاتے ہوئے انہیں شراپ (بد دعا) دینے کی بات کہی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد بی جے پی نے پرگیہ ٹھاکرکے بیان سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دیا تھا۔ اس پورے معاملے پرجب زبردست فضیحت ہوئی توانہوں نے بھی معافی مانگی، لیکن اب انتخابی تشہیرکےدرمیان پرگیہ ٹھاکرنے بابری مسجد معاملے کواٹھاکرالیکشن میں پولرائزیشن کرنے کی کوشش کی ہے۔

Loading...