بگ باس -13 بند کرنےکے مطالبے پرمرکزی وزیرنے دیا یہ بڑا بیان

فلم اداکارسلمان خان کی میزبانی والے ریئلٹی شو'بگ باس -13' کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنے'بگ باس' پربڑا دیا ہے۔ پرکاش جاؤڈیکرنےکہا ہےکہ 'بگ باس' پرآئندہ 8 دنوں کے اندرفیصلہ لےلیا جائےگا۔

Oct 13, 2019 10:03 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 10:03 PM IST
بگ باس -13 بند کرنےکے مطالبے پرمرکزی وزیرنے دیا یہ بڑا بیان

نئی دہلی: فلم اداکارسلمان خان کی میزبانی والے ریئلٹی شو 'بگ باس -13' کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیربرائےمعلومات ونشریات پرکاش جاؤڈیکرنے'بگ باس' پر بڑا دیا ہے۔ پرکاش جاؤڈیکرنےکہا ہےکہ 'بگ باس' پرآئندہ 8 دنوں کےاندرفیصلہ لے لیا جائے گا۔ پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرکاش جاؤڈیکرنے یہ بیان دیا ہے۔ جاؤڈیکرنےکہا 'مجھےبگ باس بند کیا جائے، ایسا ایک خط ملا ہے۔ میرے محکمہ سےکیا نشرکیا جا رہا ہے، اس کی جانچ پڑتال کرنےکے بعد 8 دنوں میں اس پرفیصلہ لےلیا جائےگا'۔

بگ باس میں فحاشی کولےکرملک کےکئی حصوں میں ہنگامہ ہورہا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی غازی آباد کےلونی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشورگرجرنے مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاؤڈیکرکوخط لکھ کراسے بند کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نےاپنے خط میں کہا تھا کہ 'بگ باس -13' میں فحاشی اورکا کھلےعام گھناؤنا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اس شوکوگھریلوماحول میں دیکھنا مشکل ہےاورہمارے ملک کے پرانے روایتی سماجی اورتہذیبی اقدارکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

Loading...

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور جنگلات وماحولیات پرکاش جاؤڈیکر۔ فائل فوٹو مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اور جنگلات وماحولیات پرکاش جاؤڈیکر۔ فائل فوٹو

کچھ دن پہلےہی غازی آباد میں برہمن سبھا نےشوکےہوسٹ سلمان خان پرفحاشی کاالزام لگاتےہوئےان کا پتلا بھی پھونکا تھا۔ برہمن مہا سبھا کےعہدیداران آدتیہ کا کہنا ہے کہ جس طرح سےبگ باس سیریل میں فحاشی دکھائی جارہی ہے، اس کی وجہ سے معاشرہ آلودہ ہورہا ہے۔ اس شوکی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچوں پربرا اثرپڑرہا ہے۔ بچے اپنی توجہ پڑھائی پر بھی نہیں دے پارہے ہیں۔

اس بارسلمان خان نےکنٹیسٹنٹ کےگھرمیں انٹری کرنے سےقبل ہی یہ طے کردیا تھا کہ ان کا بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والےفارمولے کے تحت اس بارایک بیڈ پردو لوگ ساتھ میں سوئیں گے۔ وہیں شروعات سے ہی'بگ باس -13' میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکررہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

Loading...