مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے پیش کی 100 دنوں کی رپورٹ، کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے کی بتائی وجہ

مودی حکومت کی دوسری میعاد کے 100 دن مکمل ہونے پراطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاؤڈیکرنے پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ کشمیرمسئلے پرپوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑی رہی۔

Sep 08, 2019 04:47 PM IST | Updated on: Sep 08, 2019 04:56 PM IST
مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے پیش کی 100 دنوں کی رپورٹ، کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے کی بتائی وجہ

مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے پیش کی مودی حکومت کے 100 دنوں کی رپورٹ

مرکزمیں بی جے پی کی قیادت میں وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کے 100 دن مکمل  ہونے پراطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاؤڈیکرنے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ا نہوں نے مودی حکومت کی طرف سے دوسری میعاد کے دوران گزشتہ 100 دنوں میں لئےگئے فیصلوں کی اطلاع دی۔ مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنےاس دوران جموں وکشمیرسےآرٹیکل 370 اورآرٹیکل 35 اے کوہٹانےکا ذکرکیا۔ بی جے پی لیڈرنےاس دوران یہ بھی بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

بتایا سب سے بڑا فیصلہ

Loading...

پریس کانفرنس میں پرکاش جاؤڈیکرنےکہا 'سب سے بڑا فیصلہ آرٹیکل 370، آرٹیکل 35 اے اورجموں وکشمیراورلداخ کوالگ الگ مرکزکے زیرانتظام دوخطوں میں تقسیم کئے جانے سےمتعلق ہوا ہے۔ آج 35 دن ہوچکے ہیں اورصرف کچھ چھوٹے چھوٹے حادثات رونما ہوئے ہیں، حالات معمول پرہیں'۔ مرکزی وزیرنےاس دوران بتایا کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ انہوں نےکہا 'آرٹیکل 370 کوختم کرنےکےفیصلےکا ایک انتہائی اہم پہلویہ ہےکہ پاکستان نےاقوام متحدہ سمیت کئی دروازے کھٹکھٹائے، لیکن پوری دنیا ہندوستان کےساتھ کھڑی رہی'۔

اپوزیشن پرحملہ

پرکاش جاؤڈیکرنےکہا کہ راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی پرکوئی ردعمل ظاہرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک اوردنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی حکومت کتنا کام کررہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ میں سبھی بل اپوزیشن اوراراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بحث کےبعد ہی منظورہوئے ہیں۔ یہ کہنا غلط ہےکہ غیرجمہوری طریقےسے بل پاس کرایا گیا۔ انہوں نےکہا کہ 10 کروڑای کارڈ جاری کئےگئے۔ 41 لاکھ لوگوں  کوفائدہ ملا۔ 16000 اسپتال اس سے منسلک ہیں اور20 ہزارویلنیس سینٹربنائے گئے ہیں۔ ان سینٹرمیں مفت چیک اپ کیا جائےگا، علاج بھی ہوگا۔

جل شکتی وزارت کی تشکیل بڑی حصولیابی

مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنےکہا کہ جل شکتی وزارت کی تشکیل کرنا بڑی حصولیابی ہے اوراس سے پانی کے بحران سےنمٹا جاسکےگا۔ جل شکتی وزارت کےتحت 2.1 لاکھ کام کے اہداف میں سے 1.57 لاکھ کام پورے کئے جاچکے ہیں۔ اس سےہرگھرمیں پینےکا پانی پہنچانے میں مدد ملے گی۔

Loading...