உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کے خلاف کھلی چھوٹ سے فوج کا حوصلہ مضبوط : پرکاش جاوڈیکر

    فائل تصویر

    مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان خود پر ہوئے حملے کا اعتراف کرتے ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف کھلی چھوٹ دینے سے فوج کا حوصلہ مزید مضبوط ہوا ہے۔
      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجستھان کے انچارج پرکاش  جاوڈیکر آج یہاں بی جے پی ریاستی دفتر میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اور پاکستان خود پر ہوئے حملے کا اعتراف کرتے ہیں ۔ فوج نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے، لیکن کانگریس فوج پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے ان کی توہین کررہی ہے۔
      انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں زبردست ماحول بنا ہوا ہے کہ ملک کو محفوظ کون رکھے گا، اس پر چاروں طرف سے مودی ہی مودی کی آواز آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کو ورغلانے کے لئے ہمیشہ جھوٹ کا کاروبار کرتی ہے۔ اس کی مثال کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں دیکھنے کو مل جائے گا جہاں کسان، بے روزگار نوجوان اور عام لوگ کانگریس سے پریشان ہونے لگے ہیں۔

       
      First published: