ہوم » نیوز » وطن نامہ

آپ کی بیوی سے آپ کی شادی کے لئے مودی یا میں وجہ نہیں ہوں:اداکارپرکاش راج

اداکار پرکاش راج کے ساتھ سیلفی لینے پرشوہر نے کی بیوی سے کی بدکلامی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2019 05:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آپ کی بیوی سے آپ کی شادی کے لئے مودی یا میں وجہ نہیں ہوں:اداکارپرکاش راج
اداکار پرکاش راج۔(تصویر:فائل)۔

جنوبی ہند کے مشہور اداکار پرکاش راج نے کشمیرمیں اپنے ساتھ پیش آئے ایک تلخ واقعہ کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے سامنے لایا ہے۔ان کی یہ پوسٹ کافی وائرل ہوگئی ہے۔اس پوسٹ میں مودی کے کٹر مخالف سمجھے جانے والے پرکاش راج نے لکھا ہے کہ کشمیر کے گلمرگ میں ہوٹل سے باہر نکلنے کے دوران ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ ان کے پاس پہنچی اور ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانے کی خواہش کی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا تاہم اچانک ہی اس خاتون کا شوہروہاں آگیا جو اپنی بیوی سے بدکلامی کرنے لگا۔


اداکار نے لکھا کہ چونکہ وہ مودی کے اصولوں کے خلاف ہیں، اسی لئے سیاحوں کی بڑی تعداد اس منظر کو دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی۔اس خاتون کی آنکھوں میں آنسو تھے۔اداکار نے اس خاتون کے شوہر کو ایک طرف لے جاکر اس سے کہا ”آپ کی بیوی سے آپ کی شادی کے لئے مودی یا میں وجہ نہیں ہوں۔ آپ کی بیوی نے آپ کو اتنی اچھی بیٹی دی ہے اورآپ کی بیوی آپ کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ان کے خیالات کا احترام کیجئے کیونکہ وہ آپ کا احترام کرتے ہیں۔


چھٹیوں سے لطف اندوز ہویئے۔“اداکار نے لکھا کہ وہ شخص وہیں پر لاجواب ٹہرا رہا جس کے بعد وہ ایک بوجھل دل کے ساتھ وہاں سے چلے آئے۔واضح رہے کہ اداکار فی الحال گلمرگ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔وہ اپنے اراکین خاندان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ گرمائی تعطیلات ان کے ساتھ گزاری جاسکیں۔انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ لی گئی بعض تصاویر کو بھی سوشل میڈیا میں پوسٹ کیا ہے۔






First published: Jun 15, 2019 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading