ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پرمود ساونت ہوں گے گوا کے نئے وزیر اعلی ، سدن دھولیکر اور وجے سردیسائی بنیں گے ڈپٹی سی ایم

گوا کے نئے وزیر اعلی کا انتخاب ہوگیا ہے ۔ پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ وہیں دو نائب وزرائے اعلی بھی ہوں گے ۔

  • Share this:
پرمود ساونت ہوں گے گوا کے نئے وزیر اعلی ، سدن دھولیکر اور وجے سردیسائی بنیں گے ڈپٹی سی ایم
فائل فوٹو ۔

گوا کے نئے وزیر اعلی کا انتخاب ہوگیا ہے ۔ پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ وہیں دو نائب وزرائے اعلی بھی ہوں گے ۔ سدن دھولیکر اور وجے سردیسائی نائب وزرائے اعلی بنیں گے ۔ پرمود ساونت وزیر اعلی اور سدن دھولیکر اور وجے سردیسائی آج رات ڈپٹی سی ایم کے عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ دھولیکر مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کے لیڈر ہیں جبکہ وجے سردیسائی گوا فارورڈ پارٹی کے لیڈر ہیں ۔


پرمود ساونت فی الحال گوا اسمبلی کے اسپیکر ہیں ۔ ساونت شمالی گوا میں واقع سین کولم اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی تھے ۔ وہ پیشہ سے ایک آیوروید ڈاکٹر ہیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ پاریکر کے قریبی تھے ۔


گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس نے پرمود ساونت کو اسمبلی اسپیکر کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹس دیا تھا ۔ کانگریس کا دعوی تھا کہ گوا کی بی جے پی حکومت اقلیت میں تھی ۔ بتادیں کہ پرمود کا نام گزشتہ دو تین دنوں سے مسلسل گردش میں تھا ۔ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ گوا میں بی جے پی کی دیگر ساتھی پارٹیاں پرمود کے نام پر متفق نہیں ہیں ۔ حالانکہ اب اس پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا اور پیر کو ان کی آخری رسوم بھی ادا کردی گئی ۔ پاریکر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔
First published: Mar 18, 2019 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading