پرنب مکھرجی کو آخری سلام : صدر جمہوریہ نے کہا : ایک عہد کا خاتمہ تو وزیر اعظم نے کہا : سب کے پسندیدہ
پرنب مکھرجی کو آخری سلام : صدر جمہوریہ نے کہا : ایک عہد کا خاتمہ تو وزیر اعظم نے کہا : سب کے پسندیدہ
پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے ملک میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی ۔ صدر رامناتھ کوند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو او رویراعظم نریندر مودی، لوک سبھااسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاستدانوں نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
بھارت رتن سے نوازے گئے سابق صدر پرنب مکھرجی کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہوگیا۔ سابق صدر کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ وہ 84 برس کے تھے۔ ان کے کنبہ میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی اہلیہ شبھا مکھرجی کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔ مسٹر مکھرجی کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے ملک میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی ۔ صدر رامناتھ کوند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو او رویراعظم نریندر مودی، لوک سبھااسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاستدانوں نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
صدر جمہوریہ کووند نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا : "سابق صدر ، پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں سن کر دل کو صدمہ پہنچا ۔ ان کی موت ایک عہد کا خاتمہ ہے ۔ میں مسٹر پرنب مکھرجی کے کنبہ ، دوستوں اور ملک کے تمام باشندگان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
पूर्व राष्ट्रपति, श्री प्रणब मुखर्जी के स्वर्गवास के बारे में सुनकर हृदय को आघात पहुंचा। उनका देहावसान एक युग की समाप्ति है। श्री प्रणब मुखर्जी के परिवार, मित्र-जनों और सभी देशवासियों के प्रति मैं गहन शोक-संवेदना व्यक्त करता हूँ।
نائب صدرجمہوریہ ونکیا نائیڈو نے کہا : "مسٹر مکھرجی کے انتقال سےبہت تکلیف پہنچی ہے اور ان کے انتقال سے ملک نے ایک بزرگ سیاستدان کو کھو دیا ہے جنہوں نے عام زندگی کے طور پر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنی محنت ، نظم و ضبط اور پابند عہد سے ملک کے اعلی ترین آئینی عہدے پر پہنچے تھے۔ اپنی طویل اور ممتاز عوامی زندگی میں، انہوں نے ہر عہدے کو وقار بخش دیا اور ہر عہدے کے وقار کو برقرار رکھا۔ اوم شانتی ، سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ، کہا ، "ان کے انتقال سے پورا ہندوستان غمزدہ ہے اور انہوں نے قوم کی ترقی کی راہ پر انمٹ نقوش چھوڑا ہے۔ وہ ایک نامور عالم ، سیاست دان ، سیاست اور معاشرے کے تمام طبقات میں مقبول رہے۔ کئی دہائیوں کی سیاسی زندگی کے دوران، پرنب مکھرجی نے اہم طور پر معاشیات
اور اسٹر ٹیجک وزارتوں میں طویل عرصے تک کام کیا۔ وہ ایک ممتاز پارلیمنٹیرین تھے جو بہت ہی فعال تھے اور خوش مزاج طبیعت کے مالک بھی تھے۔
India grieves the passing away of Bharat Ratna Shri Pranab Mukherjee. He has left an indelible mark on the development trajectory of our nation. A scholar par excellence, a towering statesman, he was admired across the political spectrum and by all sections of society. pic.twitter.com/gz6rwQbxi6
وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، "حکومت گہرے دکھ کے ساتھ سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کا اعلان کرتی ہے۔ وہ آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ آج سے 6 ستمبر تک مرحوم کی روح کی شانتی کے لئے ملک بھر میں سات روزہ قومی سوگ رہے گا۔ اس دوران، ملک بھر میں تمام عمارتوں پر قومی پرچم آدھی جھکارہے گا اور سرکاری طور پر تفریحی پروگراموں کا کوئی اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر مکھرجی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی لیکن اس کی تاریخ ، وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔