پرنب مکھرجی، بھوپین ہزاریکا، ناناجی دیشمکھ بھارت رتن سے سرفراز

پرنب مکھرجی بھارت رتن سے نوازے گئے ملک کے ایسے چھٹے شخص ہیں جو صدرکے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سروپلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو صدر بننے سے پہلے ہی یہ اعزاز مل چکا تھا۔

Aug 08, 2019 07:59 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 08:02 PM IST
پرنب مکھرجی، بھوپین ہزاریکا، ناناجی دیشمکھ بھارت رتن سے سرفراز

مکھرجی بھارت رتن سے نوازے گئے ملک کے ایسے چھٹے شخص ہیں جو صدرکے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو آج یہاں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ ان کے علاوہ سماجی کارکن ناناجی دیشمکھ اور موسیقار اور گلوکار بھوپین ہزاریکا کو بعد از مرگ اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں ایک زبردست تقریب میں کووند نے سند اور علامتی نشان دئے۔ ان تینوں ممتاز شخصیات کو17ویں یوم جمہوریہ کی شام بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مکھرجی بھارت رتن سے نوازے گئے ملک کے ایسے چھٹے شخص ہیں جو صدرکے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سروپلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو صدر بننے سے پہلے ہی یہ اعزاز مل چکا تھا۔ مکھرجی کی پیدائش ،مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے کرناہر شہر کے ایک چھوڑےسے گاؤں مراتی میں 11دسمبر،1935کو ہوئی تھی۔ان کے والد کامدا کنکر مکھرجی علاقے کے مشہور مجاہد آزادی تھے اور آزادی کی لڑائی میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کےلئے وہ 10برسوں سے زیادہ وقت تک جیلوں میں قید رہے۔

اس وقت کے  سوری ودیاساگر کالج سے گریجویشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد پرنب مکھرجی نے تاریخ اور پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن اور قانون کی پڑھائی کی۔ انہوں نے لمبے وقت تک ٹیچر،ایک وکیل اور صحافی کے طورپر بھی کام کیا۔ مکھرجی کی سیاسی زندگی کی شروعات سال 1969میں ہوئی،جب وہ پہلی بار راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئےتھے۔ اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے ان کی قابلیت سے متاثر ہوکر صرف 35سال کی عمر میں انہیں 1969میں کانگریس پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا کا رکن بنایا تھا۔ اس کے بعد وہ 1975،1981،1993 اور 1999 میں راجیہ سبھا کے لئے پھر سے منتخب ہوئے۔

 مکھرجی لوک سبھا کے لئے پہلی بار مغربی بنگال کے جنگی پورا پارلیمانی حلقےسے 2004میں منتخب کئےگئے تھےاور اسی علاقےسے دوبارہ 2009 میں بھی لوک سبھا کے لئے چنے گئے۔وہ لمبے وقت تک ملک کے وزیر خزانہ ،وزیر دفاع،یوجنا آیوگ کے نائب صدر وغیرہ عہدوں پر رہے۔ انہیں جولائی2012 میں ملک کا 13واں صدر منتخب کیا گیا۔ مکھرجی کی اہلیہ شبھرا مکھرجی کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کے خاندان میں بیٹا ابھیجیت مکھرجی اور بیٹی شرمشٹھا مکھرجی ہیں۔

Loading...

Loading...