ہوم » نیوز » وطن نامہ

 پرنب مکھرجی، ناناجی دیشمکھ اور بھوپین ہزاریکا کو ملےگا بھارت رتن

بھارت رتن کے ناموں کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا ہے

  • Share this:
 پرنب مکھرجی، ناناجی دیشمکھ اور بھوپین ہزاریکا کو ملےگا بھارت رتن
بھارت رتن کے ناموں کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا ہے

بھارت رتن کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پرنب مکھرجی،  ناناجی دیشمکھ اور آنجہانی گلوکار بھوپین ہزاریکا کو بھی بھارت رتن دیا جائےگا۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے پرنب مکھرجی کو بھارت رتن دئے جانے کے اعلان پر خوشی کو اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، ’’ پرنب دا ہمارے وقت کے ایک بہترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے بے لوث اور بغیر تھکے ملک کی خدمت کی ہے ۔ ان کے جیسے ذہین بہت کم ہی لوگ ہوتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ انہیں بھارت رتن اعزاز دیا جائےگا‘‘۔

پرنب مکھرجی ملک کے 13ویں صدر جمہوریہ تھے اور 2012 سے 2017 تک اس عہدہ پر رہے تھے۔ صدر بننے سے پہلے وہ کئی دہائیوں تک کانگریس کے مضبوط ستون رہے اور وہ اندرا گاندھی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔


First published: Jan 25, 2019 08:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading