உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان TRS کو مضبوط کرنے میں لگے پرشانت کشور، CM چندر شیکھر راو سے ملاقات

    انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر سے ملاقات کی ہے۔

    انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر سے ملاقات کی ہے۔

    Prashant Kishore meets KCR in Hyderabad: انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو سے ملاقات کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پرشانت کشور نے اپنی ٹیم کے ذریعہ ریاست میں کرائے گئے سروے کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ پرشانت کشور نے ہفتہ اور اتوار کے دن وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد: جنوب میں جگن موہن ریڈی کو آندھرا پردیش کی قیادت کا مزہ چخانے والے انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور گزشتہ دو دنوں سے حیدرآباد میں ہیں اور وہ گزشتہ دو دنوں سے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، پرشانت کشور نے دونوں دن وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) سے ملاقات کی ہے۔

      تلنگانہ میں 2023 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس بار بی جے پی پورے دم خم کے ساتھ ٹی آر ایس کو چیلنج دینے کے لئے کمر کس چکی ہے۔ اس لئے اب تک بی جے پی پر کم حملہ آور رہے کے سی آر اب پوری طرح سے بی جے پی کے خلاف ہوگئے ہیں اور اسے ریاست پر پکڑ نہ بنے، اس کے لئے انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور کی مدد لے رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پرشانت کشور آئندہ اسمبلی انتخابات میں کے سی آر کو مدد پہنچانے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ نے کی شیوپال یادو کی تعریف، بولے- میں بھی اعظم خان سے ملنے جاوں گا

      کے سی آر نے پرشانت کشور کو دوست بتایا

      پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کے چندر شیکھر راو کے ساتھ ان کی ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔ کے سی آر کے نام سے مشہور راو نے مارچ میں کہا تھا کہ پرشانت کشور ان کے ساتھ پورے ملک میں ‘تبدیلی‘ لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ دونوں تلنگانہ میں بھی ساتھ میں کام کر رہے ہیں۔ راو نے گزشتہ سات آٹھ سالوں سے پرشانت کشور کو اپنا سب سے اچھا دوست بتایا تھا اور کسی کام کو لے کر ان کے عزم کی تعریف کی تھی۔ چندر شیکھر راو غیر بی جے پی جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

      حالانکہ پرشانت کشور کی کے سی آر کے ساتھ ہوئے غوروخوض پر ٹی آر ایس کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے، لیکن پارٹی ذرائع نے کہا کہ ہفتہ کے روز کے سی آر سے ملنے والے پرشانت کشور نے اتوار کو بھی تبادلہ خیال کیا۔ مانا جا رہا ہے کہ بات چیت میں جہاں ملک کی  عصری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، تو وہیں پرشانت کشور نے تلنگانہ میں اپنی ٹیم کے ذریعہ کئے گئے جائزہ کی تفصیل پیش کی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: