ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پنجاب کانگریس میں رسہ کشی جاری، باجوا نے بلائی اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ تو سدھو نے اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا ناشتہ

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور ان کے حامیوں نے پہلے ہی نوجوت سنگھ سدھو کے نام پر اعتراض درج کرا دیا ہے۔ اس کے باوجود سدھو کو صدر عہدہ دیئے جانے کی خبر سے کانگریس (Congress) میں اب نئی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

  • Share this:
پنجاب کانگریس میں رسہ کشی جاری، باجوا نے بلائی اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ تو سدھو نے اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا ناشتہ
پنجاب کانگریس میں رسہ کشی جاری، باجوا نے بلائی اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ تو سدھو نے اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا ناشتہ

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) میں جب سے اس بات کی خبر آئی ہے کہ سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Siddhu) کو پارٹی اعلیٰ کمان جلد ہی صدر کا عہدہ سونپ سکتی ہے تب سے پنجاب کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ ( Captain Amrinder Singh) اور ان کے حامیوں نے پہلے ہی نوجوت سنگھ سدھو کے نام پر اعتراض درج کرا دیا ہے۔ اس کے باوجود سدھو کو صدر عہدہ دیئے جانے کی خبر سے کانگریس (Congress) میں اب نئی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔


خبر ہے کہ پنجاب کانگریس میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی سے قبل نوجوت سنگھ سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ دونوں ہی اپنی طاقت بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح ہی نوجوت سنگھ سدھو نے جہاں پنجاب میں کانگریس کے اراکین اسمبلی اور لیڈروں کے ساتھ ناشتہ کیا تو وہیں دوسری طرف کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی میں کانگریس اراکین پارلیمنٹ کی ٹیم اتار دی۔ خبر ہے کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔


پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ ( Captain Amrinder Singh) اور ان کے حامیوں نے پہلے ہی نوجوت سنگھ سدھو کے نام پر اعتراض درج کرا دیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ ( Captain Amrinder Singh) اور ان کے حامیوں نے پہلے ہی نوجوت سنگھ سدھو کے نام پر اعتراض درج کرا دیا ہے۔


واضح رہے کہ پنجاب کانگریس میں ہونے جا رہی اس بڑی تبدیلی سے قبل دہلی میں پرتاپ سنگھ باجوا کے گھر پر پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں نوجوت سنگھ سدھو کو ریاستی صدر بنائے جانے کو لے کر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کو پرتاپ سنگھ باجوا کا ساتھ مل گیا ہے۔ پہلے اس میٹنگ میں کسانوں کے موضوع پر بحث ہونی تھی، لیکن اب یہ طے کیا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ پرتاپ سنگھ باجوا اور کیپٹن امریندر سنگھ کے ہاتھ ملانے سے نوجوت سنگھ سدھو کا کھیل ختم ہوسکتا ہے۔ دراصل باجوا لمبے وقت سے ریاست کے دیگر غیر مطمئن لیڈران کے ساتھ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایسے میں سدھو کو بھی کیپٹن امریندر کے خلاف محاذ کھولنے میں مدد ملی، لیکن اب اس نئے حالات کے بعد پنجاب میں پھر سے بازی پلٹ سکتی ہے۔ تقریباً دو ہفتے پہلے بھی باجوا اور امریندر سنگھ کی ملاقات کی خبریں آئی تھیں۔ اس وقت کپٹن نے باجوا کے ساتھ میٹنگ کی خبروں کی تردید کی تھی، لیکن اب ان دونوں کی ملاقات کی تصویریں بھی ہر کسی کے سامنے ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2021 01:12 PM IST